کھیل
پاک-بھارت کرکٹ پر مبنی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کب ریلیز ہوگی؟
ڈاکیومنٹری میں سینئر پاکستانی و بھارتی کھلاڑی سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آئیں گے
پاک-بھارت کرکٹ پر مبنی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کب ریلیز ہوگی؟
ڈاکیومنٹری میں سینئر پاکستانی و بھارتی کھلاڑی سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آئیں گے
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں مقابلہ کسی جنگ کے مترادف سمجھا جاتا ہے، ہر گیند پر دونوں ملکوں کے پونے 2 ارب سے زائد عوام کی سانسیں تھم جاتی ہیں جنکی خوشی اور غم کا تعلق میچ کے نتیجے سے جڑا ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی لیے ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے کسی بھی ملک میں میچ کا انعقاد ہو تو شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے اور اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کو تاریخی حیثیت حاصل ہے جس پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، تاہم اب معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھی پاک بھارت ٹاکروں کے سنسنی خیز لمحات کو دستاویزی فلم کی شکل میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نیٹ فلکس کے مطابق 'دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان' کے ٹائٹل کے ساتھ یہ دستاویزی فلم اسٹریمنگ کے لیے 7 فروری سے دستیاب ہوگی۔
اس ڈاکیومنٹری میں پاک-بھارت کرکٹ کی تاریخ کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
سینیئر کھلاڑیوں وریندر سہواگ، ساروو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر بھی سنسنی خیز انکشافات اور یادیں شیئر کرتے نظر آئیں گے۔
روی چندرن ایشون، وقار یونس، جاوید میانداد اور انضمام الحق کے انٹرویوز بھی اس ڈاکیومنٹری میں شامل کیے گئے ہیں۔
پاک-بھارت کرکٹ کے علاوہ فلم میں دونوں ممالک کی روایات اور ثقافت کو بھی منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس دستاویزی فلم کو'گرے میٹر انٹرٹینمنٹ' نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور سٹیورٹ سگ ہیں۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release



