نامور ہالی وڈ اداکارہ لاس اینجلس میں آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئیں
اداکارہ کی باقیات ان کے جلے ہوئے گھر سے مل گئیں

’بلوز برادرز‘ اور’ دی 10 کمانڈمنٹس‘ میں کرداروں کے لیے جانی جانے والی95 سالہ ہالی وڈ اداکارہ ڈیلیس لاس اینجلس آتشزدگی شعلوں کی نذر ہوگئیں۔
95 سالہ اداکارہ کی باقیات اتوار کی شام 6 بجے شمال مشرقی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئیں، ان کے اہل خانہ نے پہلے ہی ان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جب وہ ایک انخلا پوائنٹ پر موجود نہیں تھیں۔
ڈیلیس کو بلوز برادرز (1980)، دی 10 کمانڈمنٹس (1956)، اور لیڈی سنگز دی بلوز (1972) میں کرداروں کے لیے پہچانا جاتا تھا۔

ان کی پوتی ڈیلیس کیلی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی دادی کو آخری بار منگل (7 جنوری) کو دیکھا تھا، جس دن آتشزدگی کی شروعات ہوئی تھی۔
کیلی نے ایک دل دہلا دینے والے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی دادی کی باقیات مل چکی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بھاری دل کے ساتھ، میں یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ مام ڈی کی تلاش کا خاتمہ ہوچکا ہے کیونکہ ان کی باقیات ان کے گھر میں پائی گئی ہیں، ہم بہت دل شکستہ ہیں، اور یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ان کی زندگی کا اختتام اس طرح کیسے ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ مثبتیت کی علامت تھیں، وقار کی مثال تھیں اور اپنی طاقت، استقامت، اور مہربانی کے ذریعے ایک چمکتی ہوئی شخصیت کے طور پر زندہ رہیں، میں انہیں دل کی گہرائیوں سے یاد کرتی ہوں اور پچھتاوے کی لہر سے گزر رہی ہوں،کاش میں نے انہیں زیادہ بار کال کی ہوتی، ان کے ساتھ زیادہ وقت شیئر کیا ہوتا۔
چند گھنٹوں پہلے کیلی نے اپنی دادی کے تباہ شدہ سامان کی دل دہلا دینے والی فوٹیج شیئر کی تھی، جس میں ان کے گھر کے جلنے کے بعد کا منظر دکھایا گیا تھا۔
ایک کلپ میں، کیلی نے ایک جلی ہوئی سائیکل، ریفریجریٹر، دروازہ دکھایا، کیلی نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی دادی کو آخری بار اس وقت دیکھا جب وہ انہیں منگل کی آدھی رات کو ان کے الٹاڈینا والے گھر چھوڑ کر آئیں۔
حالانکہ انہوں نے دور پہاڑوں میں آگ دیکھی تھی لیکن وہ اس رات چلی گئیں کیونکہ انہیں اپنے کینسر سے متاثرہ بہن بھائی کا خیال رکھنا تھا اور انہیں فوری خطرہ محسوس نہیں ہوا۔
اگلی صبح کیلی کو ایک ٹیکسٹ الرٹ ملا کہ ان کی دادی کے گھر کی بجلی بند ہو چکی ہے اور وہ جلدی سے ان کا حال معلوم کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔
ایک افسر نے انہیں بتایا کہ پراپرٹی مکمل طور پر جل چکی ہے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ پاساڈینا سولک سینٹر جا کر دیکھیں جہاں رہائشیوں کو بھیجا گیا تھا۔
ڈیلیس کا کوئی نشان نہیں ملا اور اگلے پانچ دن امید میں گزارے گئے کہ افسران انہیں تلاش کر لیں گے۔
اندوہناک خبر کے بعد ڈیلیس کو جاننے اور ان سے محبت کرنے والوں نے سوشل میڈیا پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
کھیل 45 سیکنڈ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 46 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 55 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف