خواتین

کیلے کے چھلکے میں چھپا حسین جلد کا راز

کیلے کا ماسک جلد میں کولیجن کی مقدار بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

Web Desk

کیلے کے چھلکے میں چھپا حسین جلد کا راز

کیلے کا ماسک جلد میں کولیجن کی مقدار بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

کیلے کے چھلکے میں چھپا حسین جلد کا راز

کیلے کے علاوہ ہم اس کے چھلکوں سے بھی بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ بہت سے فروٹس ایسے ہیں جن کے چھلکوں سے بھی ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جیسے کینو وغیرہ۔ 

سبزیاں اور پھل اگر ہم کھاتے ہیں تو ہم ان سے وٹامنز اور معدینات حاصل کرتے ہیں جو ہماری صحت اور ہمارے مدافعتی نظام کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ 

کیلا ایک ایسا پھل ہے جیسے ہر عمر کےافراد باآسانی کھاسکتے ہیں۔ بچے ہوں یا بوڑھے، یہ دونوں کی صحت کے لیے مددگار ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ بہت سی خواتین کیلے کے چھلکوں سے بھی فائدہ اٹھاتی ہیں اور ان کا استعمال کرکے اپنی جلد کو چمکاتی ہیں۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے ان باتوں پر توجہ دیں۔

عمر بڑھنے کےساتھ ساتھ چہرے پر جھریوں کا مسئلہ ہر ایک کو ہوتا ہے، کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد میں کولیجن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر ڈھیلا پن آجاتا ہے۔

 اس کی مقدار کم ہوجانے پر چہرے پر لائنز رونما ہوتی ہیں اس لئے کیلے کا ماسک جلد میں کولیجن کی مقدار بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

 اس کیلئے آپ کیلے کا چھلکا لیں، اپنی جلد پر رگڑیں اور 30 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور اس کے بعد آپ منہ دھو کر کوئی موئسچرائزر ضرور لگا لیں۔

کیلے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کسی قسم کے انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم کیلے کے ماسک کی مدد سے چمکتی ہوئی جلد حاصل کرسکتے ہیں۔ 

کیلے میں وٹامن سی، وٹامن ای اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم، زنک، آئرن اور میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام وٹامنز ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ آپ اس کے چھلکے کو 5 سے 10 منٹ اپنی جلد پر رگڑیں اور اس کے بعد منہ دھو لیں۔

 آپ یہ طریقہ دن میں دو بار بھی دہرا سکتی ہیں۔ اس کے بعد موئسچرائزر لگانا نہ بھولیں۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے دانتوں کا پیلا پن ختم نہیں ہوتا ہے۔

 دانتوں پر یہ پیلا پن زیادہ کافی یا چائے کے استعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ ان سے چھٹکارا پانا چاہتی ہیں تو کیلے کے چھلکوں کو اپنے دانتوں پر رگڑیں کیونکہ یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے دانتوں سے ان نشانات کو ختم کرسکتے ہیں۔ 

جو افراد سر درد سے پریشان ہیں، ان کیلئے اب آسان حل موجود ہے، وہ ادویات کے بغیر اس درد سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ 

کیلے میں پوٹاشیم موجود ہونے کی وجہ سے یہ ہمارے درد میں کمی کرتا ہے۔ کیلے کے چھلکے کے مساج سے خون کی گردش بہتر ہوجاتی ہے۔ آنکھوں کے نیچے جلد بہت حساس ہوتی ہے۔

 کیلا ہماری جلد کو تازگی بخشتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہمیں سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بھی بچاتا ہے۔ کیلے کے چھلکے کو پھینکے کی بجائے اس سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے کے بھی حسین جلد کیلئے بے شمار فائدے موجود ہیں۔

تازہ ترین