انفوٹینمنٹ

سارہ علی خان نے موبائل فون کا استعمال چھوڑنے کی وجہ بتادی

اداکارہ کی نئی فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی ان کے کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے

Web Desk

سارہ علی خان نے موبائل فون کا استعمال چھوڑنے کی وجہ بتادی

اداکارہ کی نئی فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی ان کے کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کی نئی ہسٹوریکل وار ڈرامہ فلم ’اسکائی فورس‘ کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے جس میں ان کے کردار کی وجہ سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’اسکائی فورس‘ میں سارہ علی خان نے ایک فوجی اہلکار کی بیوی کا کردار کیا ہے جس کیلئے انہوں نے ان تھک محنت کی۔

پروجیکٹ سے منسلک ذرائع نے انکشاف کیا کہ سارہ علی خان سیٹ پر خاموشی سے بیٹھی رہتی تھیں اور اپنی اسکرپٹ اور ڈائیلاگز کی ڈیلیوری پر توجہ دیتی تھیں، انہوں نے جان بوجھ کر سیٹ پر کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کی تاکہ وہ اہم سینز کیلیے اپنے جذبات کو قائم رکھ سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے اس نقطہ نظر نے انہیں ایک فوجی اہلکار کی بیوی کے کردار میں ڈھلنے میں مدد کی، وہ سیٹ پر اپنا موبائل فون بالکل استعمال نہیں کرتی تھیں اور نہ ہی کوئی اور ایسی چیز کرتی تھیں جس سے ان کی توجہ ہٹے۔

فلم میں ڈیبیو کرنے والے ویر پہاڑیا ایک فوجی افسر کے کردار میں نظر آئیں گے جو سارہ کے شوہر ہیں، ان کے علاوہ فلم میں اکشے کمار نے بھی ونگ کمانڈر کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ فلم Jio Studios ،Maddock Films اور Leo Films UK کی مشترکہ پیشکش ہے۔ ’اسکائی فورس‘ 2 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یہ 24 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، سارہ علی خان اگلی بار فلم ’میٹرو ان ڈینو‘ میں نظر آئیں گی۔ ان کے ساتھ آدتیہ رائے کپور، انوپم کھیر، علی فضل، کے کے مینن، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین شرما، فاطمہ ثنا شیخ، راہول شامل ہیں۔

اداکارہ ایوشمان کھرانہ کے ساتھ ایک ڈرامہ فلم میں بھی کام کر رہی ہیں جس کا ٹائٹل فل الحال ظاہر نہیں کیا گیا۔