رجب بٹ کی نئی لگژری گاڑی کی قیمت نے تہلکہ مچادیا
دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں سب سے پہلے رجب بٹ کی ملکیت بنی ہے
پاکستان نے صف اول یوٹیوبرز میں شمار ہونے والے رجب بٹ مہنگی ترین گاڑی کے مالک بن گئے۔
یوں تو رجب بٹ ایک عام شہری کی طرح ہی زندگی گزار رہے تھے لیکن پھر دور جدید کی طرح شہرت کا جنون انکے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا جس کے سبب انہوں نے سوشل میڈیا پر دھماکے دار انٹری کردی۔
رجب بٹ نے پہلے پہل تو دیگر یوٹیوبرز کی طرح فیملی وی لاگنگ شروع کی جس میں وہ اپنی فیملی کو بھی دکھاتے تھے۔
انکا کانٹینٹ کچھ اسطرح کا تھا جس میں کبھی انہیں مار کھاتے دیکھا گیا تو کبھی اپنی بہن کو تنگ کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے، لیکن پھر قسمت کی دیوی جس پر مہربان ہوجائے تو اسکے وارےنیارے ہوجاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ رجب بٹ کے ساتھ بھی ہوا، فیملی ویلاگنگ کا یہ آغاز دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں اتنا مقبول ہوا کہ آج رجب بٹ کو پاکستان کا ہر بچہ بچہ جانتا ہے ۔
آج انکی شہرت کا یہ عالم ہے کہ اگر وہ اپنے چینل میں کسی بھی دیگر چینل کی پروموشن کردیں تو اسکے بھی ویوز لاکھوں میں پہنچ جاتے ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ماہانہ ملین کمانے والے رجب بٹ چند ہفتوں قبل اپنی عالیشان شادی کی سبب خبروں کی زینت بنے ہوئے تھی بعد ازاں شادی کے بعد انہیں ایک متنازع تحفے کے سبب جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔
ان تمام تر مراحل سے گزرنے کے بعد اب ایک بار پھر یوٹیوبر رجب بٹ خبروں کی زینت بنتے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ انکا حالیہ ویلاگ ہے جس میں انہیں گاڑی کے ایک شو روم میں دیکھا گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رجب بٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گاڑی کے شو روم میں داخل ہوتے دیکھا گیا بعد ازاں انہوں نے دستاویزات پر دستخط کیے اور اپنی نئی چمکتی گاڑی کی جھلک اپنے فینز کیساتھ شیئر کی۔
علاوہ ازیں رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیا ہے۔
رجب بٹ کے وی لاگ میں کمپنی کے عملے کو دعویٰ کرتے سنا گیا کہ ہم نے اس گاڑی کو پاکستان میں سب سے پہلے رجب بٹ کو ڈیلیور کرنے کا وعدہ کیا تھا اور یہ گاڑی سب سے پہلے انہیں ہی ڈیلیور کی جا رہی ہے۔
ابھی یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوشی سے سرشار تھے ہی کہ گاڑی کی تہلکہ خیز قیمت نے بھی سب کو حیران کرڈالا۔
رجب بٹ کی اس نئی گاڑی اور اس کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رجب بٹ کی اس عالیشان گاڑی کی قیمت 10.7 ملین ہے جبکہ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 17 ملین ہے۔
-
اسکینڈلز 14 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 22 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم