دلچسپ و خاص

رشتوں میں ریڈ اور گرین فلیگز کو سمجھنے کی آسان تکنیک

کیا ریڈ فلیگز گرین فلیگز میں بدل سکتے ہیں؟

Web Desk

رشتوں میں ریڈ اور گرین فلیگز کو سمجھنے کی آسان تکنیک

کیا ریڈ فلیگز گرین فلیگز میں بدل سکتے ہیں؟

گرین فلیگز ایک صحت مند رشتے کی علامت ہیں
گرین فلیگز ایک صحت مند رشتے کی علامت ہیں

  رشتے ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر رشتے میں کچھ ایسی نشانیاں ہوتی ہیں جو ہمیں بتاتی ہیں کہ ہم صحیح راستے پر ہیں یا کہیں خطرہ لاحق ہو سکتا ہے؟

  ریڈ فلیگز کیا ہیں؟

  ریڈ فلیگز وہ نشانیاں ہیں جو ہمیں بتاتی ہیں کہ کسی رشتے میں گہرے مسائل ہیں۔ یہ نشانیاں خبردار کرتی ہیں کہ اگر ان پر توجہ نہ دی گئی تو یہ رشتہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ریڈ فلیگز کی مثالوں کی بات کریں تو  ان میں کنٹرول کرنے والا رویہ، جیسے کسی کی زندگی کے فیصلوں پر حاوی ہونا، ذاتی حدود کا احترام نہ کرنا، گیس لائٹنگ، یعنی حقیقت کو مسخ کر کے کسی کو کنفیوز کرنا اور پارٹنر کو دوستوں یا فیملی سے دور کرنا شامل ہے۔

یہ نشانیاں نہایت سنجیدہ ہیں اور انہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

گرین فلیگز کیا ہیں؟

گرین فلیگز ایک صحت مند رشتے کی علامت ہیں۔ گرین فلیگز ہمیں یقین دلاتی ہیں کہ ہمارا رشتہ صحیح بنیادوں پر قائم ہے۔

گرین فلیگز کی مثالوں کی بات کی جائے تو  ان میں ایک دوسرے کے خوابوں اور اہداف میں تعاون کرنا، اختلافات کو بغیر ذاتی حملوں کے حل کرنا، مشترکہ اقدار پر رشتہ قائم کرنا، ایک دوسرے کی انفرادی شناخت کا احترام کرنا شامل ہیں۔

اگر آپ کے رشتے میں یہ نشانیاں ہیں، تو یہ خوشی کی بات ہے۔

 دوسرے فلیگز کی اقسام

ریڈ اور گرین فلیگز کے علاوہ، دیگر رنگوں کے فلیگز بھی ہیں جو رشتے کے مختلف پہلوؤں کی نشاندہی کرتے ہیں

1. یلو فلیگز (Yellow Flags):

یہ نشانیاں ہمیں محتاط رہنے کا مشورہ دیتی ہیں، جیسے: مختلف کمیونیکیشن اسٹائلز جو سمجھوتے کی ضرورت رکھتے ہیں، رویے میں غیر یقینی پن۔

2. پنک فلیگز (Pink Flags):

یہ معمولی مسائل ہیں، جیسے ہلکی سی حسد یا معمولی حد سے زیادہ توجہ۔

3. بیج فلیگز (Beige Flags):

یہ منفرد خصوصیات ہیں جو رشتے کو خاص بناتی ہیں، جیسے انوکھے شوق یا منفرد انداز۔

4. اورنج فلیگز (Orange Flags):

یہ زیادہ سنگین مسائل ہیں، جیسے:موڈ میں شدید اتار چڑھاؤ، خاندان کی غیر ضروری مداخلت۔

5. بلیو فلیگز (Blue Flags):

یہ رشتے میں ترقی کی گنجائش کو ظاہر کرتے ہیں، جیسے کیریئر کی غیر یقینی صورتحال۔

6. بلیک فلیگز (Black Flags):

یہ ناقابل قبول مسائل ہیں، جیسے دھوکہ دہی یا خطرناک رویہ۔

اب اگر بات کی جائے کہ کیا ریڈ فلیگز کو گرین فلیگز میں بدلا جا سکتا ہے؟  جی ہاں، لیکن اس کے لیے دونوں پارٹنرز کی سنجیدگی اور محنت ضروری ہے

 رشتوں میں فلیگز کو پہچاننا اور ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ یاد رکھیں، ایک صحت مند رشتہ محبت، اعتماد، اور احترام پر مبنی ہوتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی ریڈ فلیگ نظر آئے، تو اس پر نظرانداز نہ کریں، بلکہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔

تازہ ترین