بالی ووڈ
کارتک آریان نے اپنا ریلیشن شپ اسٹیٹس واضح کردیا
دکھنے میں بھی سنگل لگتا ہوں
کارتک آریان نے اپنا ریلیشن شپ اسٹیٹس واضح کردیا
دکھنے میں بھی سنگل لگتا ہوں
‘بھول بھلیاں‘ میں روح بابا کے کردار سے مشہور بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے اپنا ریلیشن شپ اسٹیٹس واضح کرتے ہوئے سنگل ہونے کی وجہ سے بھی پردہ اٹھادیا۔
مردانہ وجاہت کے حامل اور فنکارانہ صلاحیتوں سے لبریز اداکار کارتیك آریان کا شمار انڈسٹری کے ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں نہ صرف انڈسٹری میں نام کمایا بلکہ اپنی فین فالوونگ میں بھی حیران کن اضافہ کرلیا۔
اور شاید یہی وجہ ہے کہ کارتک آریان کے ایسی بھی ڈائی ہارٹ مداح موجود ہیں جو انہیں اپنا کرش قرار دیتے ہیں لیکن اداکار فی الحال سنگل ہیں اور اپنے اس ایرا کو خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔
حال ہی میں کارتک آریان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے سنگل ہونے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی مداحوں کی خوشی کے لیے بالآخر اپنی محبت کی زندگی کے بارے میں وضاحت دے دی۔
کوکی کے نام سے مشہور کارتک آریان کا ’زی رئیل ہیروز ایوارڈز 2024 ‘کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’سو فیصد میں سنگل ہوں ، پوری طرح سنگل ہوں’۔
اسی انٹرویو میں جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی فلم ’پیار کا پنچنامہ‘ کے مشہور مونولاگ سے ککچھ متاثر کن لگا؟ تو کارتک نے ہنستے ہوئے انکار کر دیا اور وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ،’میرا وقت فلموں میں جا رہا ہے، اس لیے وقت نہیں مل رہا اور یہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے بار بار آپ ایک ہی دفتر میں جا رہے ہیں۔’
اداکار کا کہنا تھا کہ،’ میرا خیال ہے کہ آپ کو کہیں اور جانے کا موقع نہیں مل رہا، کسی اور سے ملنے کا موقع نہیں مل رہا۔ تو میں سنگل ہوں، پوری طرح سے، اس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔’
ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں کارتک نے اپنی بڑھی ہوئی داڑھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھنے میں بھی سنگل لگ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2024 میں، کارتک نے دو بڑی ہٹ فلمیں دیں اسپورٹس بائیوپک ’چندو چیمپئن’ اور ہارر کامیڈی ’بھول بھلیاں 3’، جن میں انہوں نے بالکل مختلف کردار نبھاتے ہوئے اپنی اداکاری کی مہارت کا ثبوت دیا۔
اب یہ ہینڈسم اداکار انوراگ باسو کی فلم ’عاشقی 3’ میں ترپتی دمری کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute



