فلم / ٹی وی

وہ پاکستانی ڈرامے جو جلد اسکرینز پر راج کرنے والے ہیں

بلاشبہ پاکستانی ڈراموں نے پچھلے پانچ سالوں میں مواد اور مقبولیت کے لحاظ سے بہت ترقی کی ہے

Web Desk

وہ پاکستانی ڈرامے جو جلد اسکرینز پر راج کرنے والے ہیں

بلاشبہ پاکستانی ڈراموں نے پچھلے پانچ سالوں میں مواد اور مقبولیت کے لحاظ سے بہت ترقی کی ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی ڈراموں نے اپنی منفرد اسٹوری لائن اور اسٹار کاسٹ کے سبب دنیا بھر میں منفرد پہچان بنالی ہے۔ پاکستان میں ڈرامے دیکھنا انٹرٹینمنٹ کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔

پہلے پہل خواتین اپنے کام سے فراغت حاصل کرنے کے فوراً بعد ہی ٹیلی ویژن اسکرینز کے سامنے ڈیرہ جمالیتی تھیں لیکن اب یہ روایت پاکستانی مردوں کو بھی متاثر کرتی نظر آئی جہاں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی اب ڈراموں اور اسکی بہترین کہانیوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔

بلاشبہ پاکستانی ڈراموں نے پچھلے پانچ سالوں میں مواد اور مقبولیت کے لحاظ سے بہت ترقی کی ہے اگرچہ میڈیا کو سینسرشپ اور بڑے کارپوریٹ مونوپولی کے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے لیکن پاکستانی ڈراموں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں کیونکہ جہاں دنیا میں جہاں کہیں بھی اردو زبان بولی یا سمجھی جاتی ہے وہاں ان ڈراموں نے عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے۔

تو چائے کا کپ اٹھائیں، ریلیکس کریں، اور نیچے اسکرول کریں تاکہ آنے والے دلچسپ ڈراموں کے بارے میں تمام تفصیلات جان سکیں!

 دستک

اسکرین گریب
اسکرین گریب

علی رضا، سوہائے علی ابڑو، اور فیروز قادری ایک نئی اور دلچسپ کہانی کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کرنے والے ہیں۔ ڈرامے کا ٹیزر جذباتی اتار چڑھاؤ سے بھرپور ہے، جس میں محبت، دل ٹوٹنے اور کئی حیرت انگیز پہلو شامل ہیں۔

ٹیزر میں علی رضا اور سوہائے علی ابڑو کے کرداروں کے درمیان ایک گہرا اور خاص رشتہ دکھایا گیا ہے، جو شاید ان کے یونیورسٹی کے دنوں سے شروع ہوا تھا۔ ان کی گہری نظروں کا تبادلہ اور گرمجوشی واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ علی رضا کا کردار سوہائے علی ابڑو سے محبت کرتا ہے، اور اس کے جذبات اس کی آنکھوں سے صاف جھلکتے ہیں۔

لیکن کہانی میں ایک نیا موڑ آتا ہے جب قسمت ان کی محبت کے راستے میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ ٹیزر میں فیروز قدری کے کردار کا تعارف ہوتا ہے، جو کہانی میں ولن کا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کیا یہ ایک ادھوری محبت کی کہانی ہوگی، جہاں زندگی دونوں کو الگ راستوں پر لے جاتی ہے، لیکن مشکل حالات میں ان کا دوبارہ سامنا ہوتا ہے؟

شاندار کاسٹ اور جذبات سے بھرپور کہانی کے ساتھ، یہ ڈرامہ ابھی صرف اپنے ٹیزرز اور بی ٹی ایس سے ہی دھوم مچا رہا ہے، اور مزید انکشافات کا بےصبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

مرکزی اداکاروں کی بات کی جائے تو، تینوں نے اپنی اپنی پچھلی پرفارمنسز میں کمال کر دکھایا ہے۔ سوہائے علی ابڑو نے موجودہ آن ایئر ڈرامہ فرار میں نازو کا شاندار کردار ادا کیا ہے۔ علی رضا نے نور جہاں اور اقتدار میں اپنی لاجواب اداکاری سے دل جیتا ہے، جبکہ فیروز قادری نے کرائم تھرلر میں شاندار پرفارمنس دی ہے۔

ڈرامہ دستک معروف لکھاری ثروت نذیر نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری مرینہ خان نے کی ہے۔ یہ پروجیکٹ سکس سگما پلس پروڈکشن کا ہے۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں علی رضا، سوہائے علی ابڑو، فیروز قادری، سید تنویر حسین، اسما عباس، سہیل سمیر، پروین اکبر، فیصل رحمان اور دیگر شامل ہیں۔

جڑواں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 اسکرینز پر جلد نشر ہونے والے ڈرامہ ‘جڑواں‘ میں باصلاحیت چائلڈ اداکارہ آئینہ آصف کو ایک ڈبل رول کریکٹر پلے کرتے دکھایا جارہا ہے، جہاں ان کے ساتھ عدنان رضا میر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 اس کی کہانی جڑواں بہن بھائیوں پر مبنی  ہے۔ ٹیزرز سے لگتا ہے کہ کہانی کچھ ایسی ہے دو جڑواں بہنیں ہیں جن میں سے ایک بہن شرارتی ہے اور دوسری کو معصوم دکھایا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ آئینہ آصف ہی دونوں بہنوں کا کردار ادا کریں گی۔ 

ٹیزرز میں ہلکے رومانوی عناصر بھی دکھائی دیے ہیں، جس سے امید ہے کہ جڑواں اس پسندیدہ موضوع کو ایک نئے اور منفرد انداز میں پیش کرے گا۔

کیا دونوں بہنوں کی قسمت کو جوڑنے والا کوئی بڑا راز ہو سکتا ہے؟ یا شاید شرارتی بہن کے لیے کوئی توبہ اور معافی کا راستہ دکھایا جائے گا؟

 ممکن ہے کہ محبت کی کہانی ان دونوں کے رشتے کو آزمائش میں ڈالے اور کہانی میں گہرائی پیدا کرے۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئینہ آصف ایک ساتھ دو مختلف کرداروں کی باریکیاں کیسے ادا کرتی ہیں۔ آئینہ آصف کی دوہری کارکردگی اور عدنان رضا میر کی دلکشی کے ساتھ، یہ ڈرامہ یقینی طور پر ایک دلچسپ اور جذباتی سفر ہونے والا ہے۔

ڈرامہ جڑواں فضا جعفری اور عروج بنت ارسلان نے لکھا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری باصلاحیت فرقان آدم نے کی ہے۔ یہ بی جے پروڈکشنز اور ایم ڈی پروڈکشنز کا پروجیکٹ ہے۔ 

ہجر

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یہ ایک کلاسک لوو ٹراینگل اسٹوری ہے جسے معروف مصنفہ زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا ہے۔ اس ڈرامے میں عمران عباس، حنا الطاف، اور وشما فاطمہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

ٹیزرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ کہانی محبت، دل ٹوٹنے، اور رقابت سے بھرپور ہوگی۔ حنا اور وشما کے کردار عمران عباس کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں، لیکن زنجبیل کے انداز کو جانتے ہوئے، یہ ایک سمپل لو اسٹوری تو نہیں ہوگی۔

اس ڈرامے میں جذباتی اتار چڑھاؤ، تیز مکالمے، اور ایسے موڑ متوقع ہیں جو ناظرین کو حیرت میں ڈال دیں گے۔

کیا ہجر صرف دل ٹوٹنے اور حسد کی عام کہانی سے آگے کچھ نیا دکھائے گا؟

 شاید کرداروں کے درمیان کوئی گہرا تعلق ہو یا کہانی میں ایسا انوکھا موڑ آئے جو سب کچھ بدل دے۔

 اس کی ہدایت کاری سید احمد کمران نے کی ہے۔ یہ مومل پروڈکشن اور ایم ڈی پروڈکشن کا پروجیکٹ ہے۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں عمران عباس، حنا الطاف، وشما فاطمہ، ہارون شاہد، شبیر جان، تارا محمود، حریم سہیل، حیا، عینی زیدی، کنور نفیس، فہیمہ اعوان، پارس مسرور، زرفشاں، رمشہ، فیضان، نوین نقوی اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین