انفوٹینمنٹ

وہ مواقع جب سدھارتھ ملہوترا نے ’گرین فلیگ’ ہونے کا ثبوت دیا

اداکار سدھارتھ ملہوترا آج اپنی 40 ویں سالگرہ منارہے ہیں

Web Desk

وہ مواقع جب سدھارتھ ملہوترا نے ’گرین فلیگ’ ہونے کا ثبوت دیا

اداکار سدھارتھ ملہوترا آج اپنی 40 ویں سالگرہ منارہے ہیں

وہ مواقع جب سدھارتھ ملہوترا نے ’گرین فلیگ’ ہونے کا ثبوت دیا

بی ٹاون کے ورسٹائل اداکار سدھارتھ ملہوترا آج بروز جمعرات 16 جنوری اپنی زندگی کے چالیس سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں۔

انکی زندگی پر مختصر نظر ڈالیں تو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (AD) اپنے کریئر کا آغاز کرنے کے بعد سدھارتھ کو مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر بکھیرتے دیکھا گیا جبکہ انہیں اپنے کرئیر میں بے ٹاؤن کی ورسٹائل شخصیات کترینہ کیف اور اکشے کمار کیساتھ کام کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

علاوہ ازیں ایک اداکار ہونے کے ساتھ سدھارتھ نے  ماڈلنگ میں بھی اپنی حسن اور جاذب شخصیت سے لاکھوں لوگوں کی تعریفیں سمیٹیں اور اپنی فین فالوونگ میں اضافہ کیا ، لیکن اداکار کو شہرت اس وقت اور بھی زیادہ ملی جب انہوں نے اپنی فلم ’شیرشاہ’ کی کو-اسٹار کیارا اڈوانی کے ساتھ 2023 میں محبت کی شادی کی جسکے بعد یہ جوڑا بالی وڈ کے سب سے پسندیدہ سیلیبریٹی کپلز میں سے ایک بن کر ابھرا۔

آج ہر دلعزیز اداکار سدھارتھ ملہوترا اپنی 40 ویں سالگرہ منارہے ہیں اس موقع پر ہم بات کرتے ہیں سدھارتھ کی ازدواجی زندگی سے ان سب سے خاص 5 مواقعوں کی جب انہوں نے گرین فلیگ ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے نہ صرف سب کے دل جیتے بلکہ یہ ثابت کیا کہ وہ بہترین شوہر اور داماد ہیں۔

سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی کا ایئرپورٹ منظر:

چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جب اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

یہ مناظر اس وقت کیمرے میں ریکارڈ ہوئے جب دہلی روانگی کیلئے آئے یہ جوڑا  پہلے کار سے اترنے کے بعد جب پاپارازیوں کی نظر ہوا تو کیارا نے پہلے اپنے شوہر کا ہاتھ تھاما جسکے بعد سدھارتھ نے نہایت محبت بھرے انداز میں  اہلیہ کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیا۔

دیوالی پارٹی میں سد اور کیارا کی محبت:

دوسرا موقع اس وقت کیمرے میں قید ہوا جب حال ہی میں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں سد اور کیارا کی انٹری ہوئی۔

میچنگ ڈریس میں ملبوس یہ جوڑا نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہا تھا بلکہ جیسے ہی تقریب کے اختتام کے بعد سدھارتھ اور کیارا باہر نکلے تو لوگوں کے ایک جم غفیر نے انہیں گھیر لیا۔

بس پھر کیا تھا اس موقع پر بھی سدھارتھ نے اہلیہ کا خیال رکھتے ہوئے اپنے گرین فلیگ ہونے کا ثبوت پیش کردیا۔ کیونکہ جیسے ہی اپنے پسندیدہ فنکار کیساتھ تصویر لینے کی غرض سے ہجوم جمع ہوا تو  اس موقع پر سدھارتھ نے ایک محافظ شوہر کا کردار ادا کیا اور بھیڑ میں اپنی بیوی کو محفوظ رکھا۔ وہ پرسکون رہے اور آہستہ آہستہ اپنی کار کی طرف بڑھ گئے۔

ممبئی ایئر پورٹ پر سد اور کیارا کی اپئرنس:

گزشتہ سال ایک بار پھر اس جوڑے کو ممبئی ایئر پورٹ پر کیمرے میں قید کیا گیا جس  میں سدھارتھ کا کیارا کیلئے خیال کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنا۔

وائرل ویڈیو میں جیسے یہ اسٹار جوڑا اپنی گاڑی کی طرف بڑھا تو اداکار سدھارتھ ملہوترا نے ایک بہترین شوہر ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنی بیوی کیلئے آگے بڑھ کر کار کا دروازہ کھولا۔یہ مناظر بھی اس وقت خوب وائرل ہوئے اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے۔

سدھارتھ کی انسٹا اسٹوری:

اس وقت بھی سدھارتھ ملہوترا خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنے جب  سدھارتھ کے  سالے مشال ایڈوانی کا گانا ریلیز ہوا، اس موقع پر سدھارتھ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کیارا کے خاندان کے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کیونکہ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اس میوزک ویڈیو کا  لنک شیئر کیا۔اسٹوری میں اداکار  نے مشال کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "برو" کہا اور ساتھ میں فائر اور تالیاں بجانے والے ایموجیز کا استعمال کیا۔

ساس اور سسر کیلئے بھی سدھارتھ گرین فلیگ:

بیوی کیساتھ ساتھ سدھارتھ کو اپنے سسرالیوں کا بھی خوب اچھے سے خیال رکھنا آتا ہے یہی وجہ ہے کہ سدھارتھ اپنی ساس اور سسر کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

اس بات کا ثبوت اداکارہ کیارا ایڈوانی کی انسٹا اسٹوری سے ملا جب ایک سلائڈ میں  ’شیرشاہ‘ جوڑی کو  والدین کے ساتھ تاش کے کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ وہ مواقع تھے جب سدھارتھ نے ایک اچھا شوہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا داماد ہونے کا بھی ثبوت پیش کیا اور اپنے گرین فلیگ ہونے کا عندیہ دیا۔

تازہ ترین