سیف علی خان پر حملےسےمتعلق پولیس کے پاس نئی معلومات کیا ہیں ؟
سیف کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز

آج صبح جب بالی وڈ کے معروف اداکار پر حملے کی اطلاع ملی تو ان کے مداح شاکنگ اسٹیٹ میں چلے گئے، ابھی تک یہ معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے لیکن ممبئی پولیس اپنے طور پر اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
اداکار سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر ہے،ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں اداکار کی سرجری کی گئی ہے، 54 سالہ اداکار پر ایک حملہ آور نے حملہ کیا، جو جمعرات کی صبح تقریباً 3 بجے ان کے گھر میں گھس آیا تھا۔
یہ مشہور اداکار ممبئی کے مشہور پوش علاقے باندرہ میں ستگرو شرن اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر رہتے ہیں، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) دکشت گیدام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے چھ پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے داخلہ یوگیش قدم نے کہا کہ پولیس کے پاس مشتبہ افراد کی شناخت کے بارے میں کچھ معلومات ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس شخص کی شناخت کر لی ہے جو چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا، حملہ آور آگ سے بچنے والے راستے (فائر ایگزٹ) کا استعمال کرتے ہوئے اداکار کے فلیٹ میں داخل ہوا۔
پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق،سیف علی خان کی گھریلو ملازمہ ایلیمّا فلپس عرف لیما گھر میں موجود تھیں اور سب سے پہلے ملزم کو فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا، انہوں نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی اور اس بنا پر ان کے اپنے ہاتھ میں چوٹیں آئیں۔
سیف علی خان نے ملازمہ کی چیخ سنی اور مداخلت کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور کے ساتھ جھگڑا ہوا، پولیس کے مطابق ملزم کے پاس چاقو تھا اور اس نے اداکار کو چاقو مار دیا۔
حملہ آور کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیاہے، سیف علی خان خان پر حملے کے بعد وہ عمارت کی سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ڈی سی پی گیدام نے مزید کہا ایک ملزم کی شناخت ہو چکی ہے ملزم سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے فلیٹ میں داخل ہوا اور اس کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔
سیف علی خان کی صحت کے بارے میں لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر نتن ڈانگے نے بتایا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی کے سینے والے حصے (تھوریسک اسپائنل کورڈ) پر ایک گہرے زخم کی وجہ سے شدید چوٹ آئی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
-
کھیل 4 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 49 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 58 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف