سوشل میڈیا

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد

اس کے نتیجے میں 19 جنوری بروز اتوار سے امریکہ میں 'ٹک ٹاک' پر پابندی کا اطلاق ہو جائے گا

Web Desk

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد

اس کے نتیجے میں 19 جنوری بروز اتوار سے امریکہ میں 'ٹک ٹاک' پر پابندی کا اطلاق ہو جائے گا

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

امریکی سپریم کورٹ نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹک ٹاک' کی خود پر پابندی عائد نہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے نتیجے میں 19 جنوری بروز اتوار سے امریکہ میں 'ٹک ٹاک' پر پابندی کا اطلاق ہو جائے گا۔

امریکی کانگریس نے گزشتہ سال صدر بائیڈن کے دستخط کردہ ایک قانون کے تحت ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی 'بائٹ ڈانس' کو 19 جنوری 2025ء تک سوشل میڈیا ایپ کو فروخت کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے کا کہا تھا۔

ٹک ٹاک نے سپریم کورٹ میں مذکورہ قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ 'ٹک ٹاک' نے اسے اظہارِ رائے کی آزادی سے متصادم قرار دیا تھا۔

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو اس وقت تک روک دے جب تک اُن کی آنے والی حکومت اس معاملے کا سیاسی حل تلاش نہ کر لے۔

لہٰذا یہ کہا جارہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا نفاذ نہیں کریں گے اور اب چینی کمپنی کی اِس ایپ کی قسمت کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں ایک بار چینی ایپ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر چکے ہیں، لیکن اس کے بعد سے وہ اس سوشل میڈیا کی معروف مختصر ویڈیو کی ایپ کو امریکا میں دستیاب رکھنے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں۔

دریں اثنا آج امریکی سپریم کورٹ نے اپنے متفقہ فیصلے میں وفاقی حکومت کا وہ قانون برقرار رکھا ہے جس میں 'ٹک ٹاک' کی مالک چینی کمپنی 'بائٹ ڈانس' کو یہ مہلت دی گئی تھی کہ وہ خود کو ٹک ٹاک سے الگ کرے ورنہ ایپ پر پابندی لگادی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف کا مؤقف ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر چین کا مسلسل کنٹرول قومی سلامتی کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے

دوسری جانب ٹک ٹاک انتظایہ کا مؤقف ہے کہ امریکی محکمۂ انصاف نے ایپ کے چین کے ساتھ تعلقات کو غلط انداز میں بیان کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری بروز پیر کو اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

تازہ ترین