اولاد کی لکیریں ہاتھ کے کون سے حصے پر ہوتی ہیں؟
کچھ ہاتھوں میں اولاد کی لکیر عورت کے ہاتھ پر نہیں ہوتی

اولاد، اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اولاد کی لکیریں ہاتھ کے کون سے حصے پر ہوتی ہیں۔
یوں تو دنیا بھر کے کچھ پامسٹوں نے مختلف جگہوں پر اس کی نشاندہی کی ہے، ہوسکتا ہے کہ ان کے حساب سے یہ صحیح ہو مگر پامسٹری کی دنیا میں ایسا کچھ نہیں ملتااور ہمارے ہاں سمیت پوری دنیا میں اولاد کی لکیر کا ایک ہی مقام ہے اوروہ مقام ہے شادی کی لکیر سے سیدھی یا الٹی طرف نکلنے والی لکیریں،جو ایک کنگی کی سی صورت ہوتی ہیں۔
کچھ ہاتھوں میں ایک لکیر ہوتی ہے اور کچھ ہاتھوں میں دو، تین چار یا اس سے بھی زیادہ لکیریں لیکن اس میں ایک چیز توجہ طلب ہے کہ اگر ممکن ہو تو میاں اور بیوی دونوں کا ہاتھ دیکھ لیا جائے تو معاملہ کافی حد تک درست ثابت ہوسکتا ہے، ورنہ میاں یا بیوی دونو ں میں سے کسی ایک کے ہاتھ پر بھی لکیر ہوسکتی ہے ۔
اس لکیر کو دیکھنا کچھ مشکل ہوتا ہے کیونکہ کچھ لوگ مختصر لکیر کو بھی اولاد کی لکیر سمجھتے ہیں اور یہ لکیر شادی کی لکیر کے سائیڈ پر ہوتی ہے یا یوں سمجھ لیں کہ اس کی بغل میں ہوتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ یہ لکیر واضح اور صاف ہو، یہ بالکل مدّھم اور بہت کمزور سی لکیر بھی ہوسکتی ہے۔
اس کو دیکھنے کےلئے ضروری ہے کہ میاں اور بیوی دونوں کا ہاتھ دیکھا جائےپھر کافی حد تک درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کچھ ہاتھوں میں اولاد کی لکیر عورت کے ہاتھ پر نہیں ہوتی لیکن مرد کے ہاتھ پر نمایاں طور پر موجود ہوتی ہے۔
اسی طرح کچھ عورتوں کے ہاتھ پر لکیرہوتی ہے لیکن مردوں کے ہاتھ پر یہ لکیر نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ اولاد کی لکیر کو ہاتھ میں نہ پاکر پریشان ہوجاتے ہیں، خاص طور پر خواتین اس معاملے میں بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں اور اس معاملے کو اپنے دماغ پر سوار کرلیتی ہیں۔
میں ان کو بتادینا چاہتا ہوں کہ اولاد کی لکیر اگر ہاتھ پر موجود نہیں ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اولاد نہیں ہوگی۔
اکثر اولاد کی لکیریں یا تو شادی سے پہلے بن چکی ہوتی ہیں یا شادی کے کچھ سالوں بعد بنتی ہیں۔
-
کھیل 1 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 46 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 55 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف