انفوٹینمنٹ

’50شیڈز‘ کی انستاسیہ مندر پہنچ گئیں

کرس مارٹن اور گرل فرینڈ ڈکوٹا جانسن کی مندر سے ویڈیوز وائرل

Web Desk

’50شیڈز‘ کی انستاسیہ مندر پہنچ گئیں

کرس مارٹن اور گرل فرینڈ ڈکوٹا جانسن کی مندر سے ویڈیوز وائرل

کرس مارٹن اور  گرل فرینڈ ڈکوٹا جانسن کی مندر سے ویڈیوز وائرل
کرس مارٹن اور گرل فرینڈ ڈکوٹا جانسن کی مندر سے ویڈیوز وائرل 

عالمی شہرت یافتہ بینڈ ‘کولڈ پلے‘ کےگلوکار و فرنٹ مین کرس مارٹن بھارت میں ہونے والے اپنے کنسرٹ سے پہلے گرل فرینڈ و ہالی وڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن کے ہمراہ شبھ کامنائیں حاصل کرنے شری بابل ناتھ مندر  پہنچ گئے۔

فو ٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  میوزیکل بینڈ کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن اور اداکارہ ڈکوٹا جانسن کی درشن کیلئے مندر  جانے کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری رِیل میں کرس اور ڈکوٹا کو ہندوستان کے مشہور ‘شری بابل ناتھ مندر‘ کا خصوصی دورہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جوکہ ہندوؤں کی ایک قابل احترام زیارت گاہ ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کرس اور ڈکوٹا کو  مندر میں آرتی کرنے کے ساتھ دیگر رسومات ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں گاؤ ماتا کی مورتی کے کان میں اپنی تمناؤں کا اظہار اس نیت سے کرنا کے وہ  قبول ہوجائیں گی سرِ فہرست ہے۔

بات کی جائے انگلش اسٹار کپل کے لُک کی تو کولڈ پلے کے کنسرٹ سے پہلے مندر درشن کیلئے پہنچنے والے گلوکار کرس اور اداکارہ نے مندر وزٹ کے موقع پر ہندوستانی کلچر کا احترام کرتے ہوئے ویسٹرن کے بجائے روایتی بھارتی لباس پہنا۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  مندر کا رُخ کرنے کیلئے گلوکار کرس مارٹن نے سادہ نیلے رنگ کا کرتہ جبکہ ڈکوٹا سیاہ رنگ کے  پرنٹ شدہ سوٹ میں نظر آئیں۔

صرف یہی نہیں ہندوستانی روایات کو اپناتے ہوئےکرس نے ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اپنے گلے میں رودرکش مالا (شیو بھگوان سے منسوب براؤن رنگ کے دانے)  پہنی اور ڈکوٹا نے اپنے سر کو دوپٹہ سےآراستہ کیا۔

انسٹاگرام پر جاری ریل کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے کولڈ پلے گلوکار اور اداکارہ ڈکوٹا جانسن کی جانب سے مندر کا دورہ کیے جانے کے عمل ہارٹ فُل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ معروف میوزیکل بینڈ کولڈ پلے 18، 19 اور 20 جنوری 2025 کو ممبئی کے ‘ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم‘ میں پرفارم کرے گا جس کے بعد بینڈ 26 جنوری کو احمد آباد، گجرات کا رخ کرے گا۔