کین ڈول نے ایک بار پھر عمرہ کرلیا
روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرعدنان ظفر عرف کین ڈول نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
کین ڈول کا شمار مشہور ترین انفلوئنسرز میں ہوتا ہے۔ وہ فی الوقت دبئی میں مقیم ہیں مگر ان کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔
کین ڈول ایمانداری، اور سچائی کی بدولت سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک انفرادی پہچان رکھتے ہیں اور اسی کے ساتھ انکا شمار ان معروف سوشل میڈیا اسٹارز میں کیا جاتا ہے جو اپنی منفرد ویڈیوز اور پوسٹ کے سبب موضوع بحث بن جاتے ہیں۔
حال ہی میں کین ڈول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرتے دیکھا گیا۔
مذکورہ پوسٹ میں کین ڈول نے حرم شریف اور اپنے ہوٹل سے خانہ کعبہ کے خوبصورت مناظر شیئر کیے جن میں انہیں حالت احرام میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں کین ڈول نے لکھا ہے کہ 2025ء کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، سال کا آغاز برکتوں اور مقصد کے ساتھ کرنے پر مشکور ہوں، میں فضل، ترقی اور شکر گزاری سے بھرپور سفر پر ہوں، الحمدلِلّٰہ‘۔
دوسری جانب کین ڈول کو عمرے کی سعادت ملنے پر پاکستانی فنکار سمیت لاکھوں سوشل میڈیا صارفین انہیں مبارکبادی پیغامات بھیج رہے ہیں جن میں اداکار عمران عباس، فریال محمود ، صدف کنول، نادیہ حسین، مریم نفیس، مایاعلی اور منیبہ مزاری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کین ڈول سال 2023ء کے دسمبر میں اپنی زندگی کا پہلا عمرہ ادا کرچکے ہیں۔
-
اسکینڈلز 37 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 44 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم