ہالی ووڈ

ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کتنی دولت کے مالک ہیں؟

بریڈ پٹ 4 دہائیوں سے ہالی وڈ پر راج کررہے ہیں

Web Desk

ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کتنی دولت کے مالک ہیں؟

بریڈ پٹ 4 دہائیوں سے ہالی وڈ پر راج کررہے ہیں

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار بریڈ پٹ، جن کا پورا نام ولیم بریڈلی پٹ ہے، مشہور اداکارہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر اور عالمی سطح پر مشہور شخصیت ہیں، وہ نہ صرف اپنی شاندار اداکاری بلکہ اپنی شخصیت، دلکشی اور کیریئر میں مستقل کامیابیوں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

بریڈ پٹ نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں مختلف اقسام کی فلموں میں کام کیا ہے، جو ان کی بے پناہ صلاحیتوں اور عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

بریڈ پٹ نے 1980 کی دہائی میں ٹی وی شوز جیسے’ 21 جمپ اسٹریٹ‘اور ’ڈلاس‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم 1990 کی دہائی میں انہوں نے فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنائی، خاص طور پر "دیلمہ اینڈ لوئیس" (1991) اور "انٹرویو ود دی ویمپائر" (1994) جیسی فلموں کے ذریعے انہوں نے مقبولیت حاصل کی۔

فائل فوٹو: گوگل
فائل فوٹو: گوگل

ان کی دیگر مشہور فلموں میں "فائٹ کلب" (1999)، "اوشنز ایلیون" (2001)، "منی بال" (2011) اور "ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ" (2019) شامل ہیں۔

اس سال بریڈ پٹ فارمولا ون ریسنگ پر مبنی ڈرامہ فلم"ایف 1" کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے، جو فارمولہ ون ریسنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

بریڈ پٹ کی دو دہائیوں پر محیط کام نے نہ صرف انہیں ایک عظیم کیریئر بلکہ ایک حیرت انگیز نیٹ ورتھ بھی فراہم کی ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق بریڈ پٹ اس وقت $400 ملین ڈالر کے مالک ہیں۔

یہ دولت نہ صرف ان کی شاندار فلموں کی باکس آفس کمائی اور رائلٹیز سے آتی ہے بلکہ وہ ایک اداکار کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں، انہوں نے چینل، ہائنکن اور کیڈلک جیسے برانڈز کے لیے اشتہارات بھی کیے ہیں۔

بریڈ پٹ اپنی دولت کا بڑا حصہ گھڑیوں کے شاندار ذخیرے پر خرچ کرتے ہیں، ان کے کلیکشن میں کئی رولیکس، ایک پٹیک فلپ ناؤٹلس، ایک پینیرائی لومنور اور دیگر قیمتی گھڑیاں شامل ہیں۔

بریڈ پٹ کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ان کی پروڈکشن کمپنی پلین بی انٹرٹینمنٹ سے بھی آتا ہے، دسمبر 2022 میں انہوں نے کمپنی میں اپنے شیئرز $113 ملین ڈالر میں فروخت کر دیے تھے، کمپنی کی کل مالیت تقریباً $300 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔

بریڈ پٹ نے کئی معروف اداکاراؤں سے تعلق رکھا، جن میں گوینتھ پالٹرو اور جینا ڈیوس شامل ہیں، وہ 2 بار شادی شدہ رہے ہیں۔

پہلی بار 1998 میں جینیفر اینسٹن سے شادی کی، جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے انجلینا جولی سے شادی کی، جن کے ساتھ انہوں نے 6 بچوں کی پرورش کی،ان کی شادی 2014 میں ہوئی اور 2019 میں ان کی طلاق ہوئی، جو 2024 میں مکمل طور پر طے پائی۔

2022 سے بریڈ پٹ جیولری ڈیزائنر اینیس ڈی رامون کو ڈیٹ کر رہے ہیں، جو اداکار پال ویسلی کی سابقہ اہلیہ ہیں۔