عالمی منظر

پیغمبر اسلامﷺ کی توہین پر ایرانی گلوکار کو سزائے موت

اس سے قبل گلوکار کو مختلف جرائم پر 5 سال کی سزا سنائی تھی۔

Web Desk

پیغمبر اسلامﷺ کی توہین پر ایرانی گلوکار کو سزائے موت

اس سے قبل گلوکار کو مختلف جرائم پر 5 سال کی سزا سنائی تھی۔

ایرانی گلوکار کو ٹیٹلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ایرانی گلوکار کو ٹیٹلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ایران کی ایک عدالت نے مقبول گلوکار امیر حسین مقصودلو کو توہین مذہب کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی ہے، انہیں ٹیٹوٹلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ایرانی اخبار نے رپورٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے توہین مذہب سمیت مختلف جرائم پر گلوکار کو پہلے سنائی گئی 5 سال قید کی سزا پر پراسیکیوٹر کی جانب سے اعتراض کو قبول کر لیا'۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 'مقدمہ دوبارہ کھولا گیا، اور اس بار مدعا علیہ کو پیغمبر اسلامﷺ کی توہین کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فیصلہ حتمی نہیں ہےاور اس کے خلاف اب بھی اپیل کی جا سکتی ہے۔

37 سالہ روپوش گلوکار 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ ایران میں پابند سلاسل ہیں۔

ٹیٹلو کو 'جسم فروشی' کو فروغ دینے کے جرم میں بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور دیگر مقدمات میں اسلامی جمہوریہ کے خلاف 'پروپیگنڈا' پھیلانے اور 'فحش مواد' شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ریپ، پاپ اور آر اینڈ بی کے امتزاج کے لیے مشہور ٹیٹو والے گلوکار کو پہلے قدامت پسند سیاست دانوں نے نوجوان، لبرل سوچ رکھنے والے ایرانیوں تک پہنچنے کا ذریعہ قرار دیا تھا۔

ٹیٹلو نے 2017 میں انتہائی قدامت پسند ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک عجیب ٹیلیویژن شو بھی کیا تھا

2015 میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت میں ایک گانا شائع کیا جو بعد میں 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی امریکی صدارت کے دوران منظر عام پر آیا۔

تازہ ترین