وائرل اسٹوریز

میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رُلا دیا، صبا فیصل

اداکارہ نے بہو کے ساتھ تنازع میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور بتایا کہ میں جھک گئی ہوں۔

Web Desk

میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رُلا دیا، صبا فیصل

اداکارہ نے بہو کے ساتھ تنازع میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور بتایا کہ میں جھک گئی ہوں۔

معروف اداکارہ صبا فیصل اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے بیانات کے سبب خبروں میں رہتی ہیں، کچھ سال قبل جب انہوں اپنی بہو کے ساتھ اختلاف کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا تو ہر جانب اس جھگڑے کے چرچے ہونے لگے۔

اگرچہ ان کی اپنی بہو سے اب صلح ہوچکی ہے اور وہ متعدد بار اس پر وضاحت بھی کرچکی ہیں لیکن اس تنازع نے اب تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

حال ہی میں اداکارہ احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں اور ایک مرتبہ پھر اس تمام تر قضیے پر گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف اپنی غلطی تسلیم کی بلکہ  بہو کے ساتھ تنازع کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دیا اور کہا کہ اب میں جھک گئی ہوں اور تمام معاملات ٹھیک ہوچکے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کافی دوٹوک بیانات دیتی ہیں اور آپ کی باتوں پر کئی تنازعات بھی کھڑے ہوئے جس پر صبا فیصل نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ اس پر میری کافی حجامت ہوئی۔

اس طرح کے تنازعات انسان پر کس حد تک اثرا ڈالتے ہیں؟ کے جواب میں صبا فیصل کا کہنا تھا کہ 'بہت زیادہ اثر ڈالتے ہیں، میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلا دیا انسان کی زندگی میں ایک ایسا نازک پل آتا ہے کہ آپ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے'۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'آپ سوچیں کہ وہ کس قدر نازک لمحہ ہوگا کہ میں جو اتنی کامیاب خاندانی زندگی گزار رہی ہوں اس کے بارے میں کچھ بول دوں تو کیا ہوا ہوگا کہ میں نے ایسا بول دیا'۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'اسلام میں جو غصہ آنے پر تلقین کی جاتی ہے کہ پانی پییں، کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں، بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں یہ بالکل درست بات ہے، گرم لوہے پر چوٹ لگانے سے وہ ٹیڑھا ہی ہوگا'۔

اداکارہ نے کہا کہ اس لیے ایسی صورتحال میں 'بہت سوچنا چاہیے اور سامنے والے کی جگہ بھی خود کو رکھ کر سوچنا چاہیے کہ اس نے اگر ایسا بولا تو اس لیے بولا ہوگا کہ اس کا دل دکھا ہوگا لیکن ان الفاظ کو انتقام کے طور پر سمجھ لینا بہت زیادہ غلط ہے'۔

صبا فیصل نے کہا کہ 'یہ چیزیں میں نے سیکھی ہی اب ہیں، لوگ کہتے ہیں اس عمر میں آکر آپ سخت ہوجاتے ہیں آپ کی عادتیں پختہ ہوجاتی ہیں، آپ جیسے بن جاتے ہیں پھر سمجھتے ہیں کہ سامنے والا اپنے آپ کو تبدیل کرے لیکن اگر اس عمر میں ہر کوئی خود کو سمجھنا شروع ہوجائے تو زندگی آسان ہوجائے'۔

ایسا کرنا کتنا مشکل ہے؟ کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ 'میں نے ایسا کیا ہے اور ایسا کرنا ممکن ہے اگر آپ کو اپنی فیملی سے پیار ہے تو آپ کرسکتے ہیں، میں نے بہت درگزر کیا ہے اور دوسروں کے لیے نہیں اپنے لیے کیا ہے'۔

اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ 'مجھے اب سمجھ آگئی ہے کہ سامنے والے کی اپنی زندگی ہے، وہ اپنے حساب سے بہتر گزاریں گے، میں کچھ عرصہ ان کے ساتھ رہوں گی لیکن اپنے شریک حیات اور بچوں کے ساتھ ان کو ایک زندگی گزارنی ہے تو وہ اپنے لیے زیادہ بہتر سوچیں گے اور سب کو یہ کرنا چاہیے، اس سے بہترین آپ کے ذہنی سکون کے لیے کچھ نہیں'۔

تازہ ترین