انفوٹینمنٹ

فرح خان 6 ماہ تک شوہر کو ہم جنس پرست کیوں سمجھتی رہیں؟

شریش نے 20 سالوں میں مجھ سے کبھی معافی نہیں مانگی، فرح خان

Web Desk

فرح خان 6 ماہ تک شوہر کو ہم جنس پرست کیوں سمجھتی رہیں؟

شریش نے 20 سالوں میں مجھ سے کبھی معافی نہیں مانگی، فرح خان

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کی معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان اور ان کے شوہر شریش کندر کی شادی کو دو دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم ان دونوں کے درمیا تعلق قائم ہونے کا سفر فلموں میں دکھائی جانے والی لَو اسٹوریز سے کافی ہٹ کر ہے۔

فرح خان کے برعکس شریش کا میڈیا کی چکاچوند پسند نہیں اور وہ اسپاٹ لائٹ سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

دونوں کی پہلی ملاقات فرح کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہور فلم 'میں ہوں نا' کے دوران ہوئی تھی جہاں شریش بطور ایڈیٹر کام کررہے تھے۔

تاہم ان کے تعلق کی شرووعات خوشگوار اور دوستانہ انداز میں نہیں ہوئی تھی، حال ہی میں فرح خان نے انکشاف کیا کہ وہ شریش سے نفرت کرتی تھی اور انہیں لگتا تھا کہ شریش ہم جنس پرست (Gay) ہیں۔

ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ ایک یوٹیوب ولاگ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے کہا کہ 'میں شریش سے نفرت کرتی تھی، 6 ماہ تک تو مجھے یہی لگتا رہا کہ وہ ہم جنس پرست (Gay) ہے'۔

جب ارچنا نے فرح سے شریش کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا تو فرح خان نے کہا کہ 'جب شریش غصہ میں آتا ہے، تو وہ بالکل خاموش ہوجاتا ہے اور بات نہیں کرتا، اس کی اس عادت سے مجھے بڑی الجھن ہوتی ہے'۔

شوہر سے لڑائی جھگڑوں پر بات کرتے ہوئے فرح خان نے بتایا کہ 'ہم دونوں میں سے کوئی بھی لڑائی کے بعد معافی نہیں مانگتا، شریش نے 20 سالوں میں مجھ سے کبھی معافی نہیں مانگی کیونکہ اس کے حساب سے وہ کبھی غلط ہوتا ہی نہیں ہے'۔

اس نے اس کی باہر جانے کی عادت کا بھی مذاق اڑایا اگر وہ بات کرتے وقت اس کے فون پر نظر ڈالتی ہے۔

فرح خان نے شوہر کی ایک عجیب عادت کا مذاق اڑاتے ہوئے بتایا کہ 'اگر میں بات چیت کے دوران موبائل استعمال کرنے لگوں تو وہ اُٹھ کر باہر چلا جاتا ہے'۔

ازدواجی تعلق میں مشکلات اور چیلنجز کے باوجود فرح اور شریش کی شادی 20 سال سے مضبوطی سے قائم ہے، انہوں نے 2008 میں شریش کے ساتھ ٹرپلٹس (تین بچوں) کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔

تازہ ترین