اسکینڈلز
کنگنا رناوت نے اپنا گھر گروی رکھوانے کی وجہ بتادی
کنگنا رناوت نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تنو ویڈس منو‘ کے بعد کوئی کامیاب فلم نہیں دی
کنگنا رناوت نے اپنا گھر گروی رکھوانے کی وجہ بتادی
کنگنا رناوت نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تنو ویڈس منو‘ کے بعد کوئی کامیاب فلم نہیں دی
معروف بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ 2022 میں ریلیز کے اعلان اور متعدد بار تاخیر کے بعد 17 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔
کنگنا رناوت کی فلم کو سینسر بورڈ CBFC کے چیلنجز اور مختلف سیاسی و مذہبی گروپوں کی جانب سے پابندی کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اپنی سیاسی ڈرامہ فلم کی تشہیر کیلیے دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ’ایمرجنسی‘ کے دوران مالی مشکلات کا سامنا کیا اور کس طرح پروڈیوسر اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی جانب سے انکار کے بعد اپنا گھر گروی رکھنا پڑا۔
وہ بتاتی ہیں کہ مجھے فلم بناتے وقت مالی مسائل کا سامنا رہا کیونکہ بہت سے لوگ پیچھے ہٹ گئے تھے۔ کوئی فلم نہیں خرید رہا تھا نہ کسی OTT پلیٹ فارم نے میری مدد کی، فلم بنانے کیلیے مجھے اپنا گھر گروی رکھنا پڑا میں ان مسائل سے گزری لیکن کسی کے آگے روئی نہیں۔
اداکارہ و بی جے پی رہنما نے ان اوقات کے بارے میں بھی بات کی جب لوگوں نے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے پاس کبھی بھی اپنی پروموشن کیلیے پی آر ٹیم نہیں رہی لیکن مخالفین نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلیے پی آر ٹیموں کی خدمات حاصل کیں۔ انہوں نے مجھے پاگل اور چریل قرار دیا اور بہت کچھ بُرا کہا، عورت سے کوئی اس طرح کرتا ہے؟‘۔
کنگنا رناوت نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تنو ویڈس منو‘ کے بعد کوئی کامیاب فلم نہیں دی۔ ’ایمرجنسی‘ ان کی سولو ڈائریکشن کی شروعات ہے جس میں انہوں نے سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا۔ اس میں انوپم کھیر، ماہیما چودھری، شریاس تلپڑے، اور آنجہانی اداکار ستیش کوشک سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔
فلم ریلیز سے اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message



