نیرج چوپڑا کتنے امیر ہیں؟
نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتا

رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے بھارت کے سب سے مشہور جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے اپنی محنت اور عزم سے نہ صرف بھارت کا نام روشن کیا بلکہ اپنی مالی حالت کو بھی حیران کن حد تک مضبوط کیا۔
اولمپکس میں دو میڈلز جیتنے والے پہلے بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا زندگی کے ہر پہلو میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔
نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتا، جو ان کی غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ ناصرف یہ بلکہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین گیمز میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ کے بھی فاتح رہ چکے ہیں، جس سے ان کی مہارت اور عزم ظاہر ہوتا ہے۔
نیرج چوپڑا نے حال ہی میں اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہیمانی مور سے شادی کی اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خوشخبری دی۔ ان کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور مداحوں نے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔
نیرج کی اہلیہ ہیمانی ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہیں اور اصل میں بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔
ساؤتھ ایسٹرن لوزیانا یونیورسٹی سے اسپورٹس مینجمنٹ میں ڈگری اور فرینکلن پیئرس یونیورسٹی سے اسپورٹس اینڈ فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ایم بی اے کے ساتھ، ہیمانی نے بزنس ڈیولپمنٹ ایگزیکٹو کے طور پر بھی کام کیا ہے اور فی الحال ایمہرسٹ کالج، USA میں گریجویٹ اسسٹنٹ ہیں۔
نیرج چوپڑا کی نیٹ ورتھ کے بارے میں بات کی جائے تو پیرس اولمپکس سے پہلے نیرج چوپڑا کی کل دولت 25 کروڑ روپے تھی لیکن، اولمپکس میں ان کی شاندار کارکردگی اور بڑھتے ہوئے اسپانسرشپ کی بدولت اب ان کی دولت 37 کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
وہ کئی بڑے برانڈز کے ایمبیسڈر ہیں، جو ان کی مالی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نیرج چوپڑا کا طرزِ زندگی ان کی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے، ان کے پاس لگژری کاروں کا شاندار کلیکشن ہے، اور وہ اپنی محنت سے ایک بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔
نیرج نے ثابت کیا کہ اگر آپ کے خواب بڑے ہوں اور آپ محنت کریں، تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔
نیرج چوپڑا ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ اپنی مالی کامیابیوں سے بھی دنیا کو متاثر کیا۔
-
اسکینڈلز 12 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 19 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم