بالی ووڈ

فلمی خاندان سے تعلق نہ ہونے پر کارتک کو کیا مشکلات پیش آئیں؟

کئی مواقع کھو دیے کیونکہ انڈسٹری کے کسی خاندان میں پیدا نہیں ہوا

Web Desk

فلمی خاندان سے تعلق نہ ہونے پر کارتک کو کیا مشکلات پیش آئیں؟

کئی مواقع کھو دیے کیونکہ انڈسٹری کے کسی خاندان میں پیدا نہیں ہوا

کئی مواقع کھو دیے کیونکہ انڈسٹری کے کسی خاندان میں پیدا نہیں ہوئے
کئی مواقع کھو دیے کیونکہ انڈسٹری کے کسی خاندان میں پیدا نہیں ہوئے

بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے فلمی خاندان سے دور دور تک تعلق نہ ہونے کے نقصانات واضح کردیے۔

انڈسٹری میں عموماً ان فنکاروں کو زیادہ اہمیت ملتی ہیں جنکا بیک گراؤنڈ فلمی دنیا سے وابستہ ہو اور پھر انہی فنکاروں کی اگلی نسل بھی بنا کسی جدو جہد کے انڈسٹری پر راج کرتی ہیں۔

اس کے برعکس وہ فنکار جو اپنی محنت کے بل بوتے انڈسٹری میں قدم رکھتے ہیں انہیں وہ مقام اور مرتبہ حاصل کرنے کیلئے خوب جدوجہد کرنی پڑتی ہے، ایسا ہی کچھ اداکار کارتک آریان کیساتھ بھی ہوا۔

مردانہ وجاہت کے حامل اور فنکارانہ صلاحیتوں سے لبریز اداکار کارتك آریان کا شمار انڈسٹری کے ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں نہ صرف انڈسٹری میں نام کمایا بلکہ اپنی فین فالوونگ میں بھی حیران کن اضافہ کرلیا۔

لیکن انہیں یہ شہرت ابتداء سے ہی نہیں ملی بلکہ انہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے کافی محنت کرنی پڑی جسکا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کردیا۔

ویسے تو کارتک آریان کو ان کے والدین نے صرف اس شرط پر ممبئی جانے کی اجازت دی تھی کہ وہ انجینئر بنیں گے۔ لیکن ان کے دل میں یہ خواہش تھی کہ وہ خوابوں کے شہر میں اپنی اداکاری کا خواب پورا کریں۔

اور اس خواب کو انہوں نے کافی حد تک پورا بھی کرلیا لیکن اس پورے سفر میں انہیں کیا مشکلات درپیش آئیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ،’ اس جرنی میں کئی مواقع ایسے گئے ہیں جہاں پر مجھے ایسا لگا کہ شاید مجھے یہ موقع ملنا چاہیے تھا بجائے اس کے کہ کسی ایسے کو ملے جو کسی انڈسٹری کے خاندان سے ہو۔’

کارتک کے مطابق  جب انڈسٹری میں اندرونی اور بیرونی افراد کا موازنہ کیا جاتا ہے، تو لوگوں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ بیرونی افراد کو کس قسم کے فلم سازوں اور پروڈیوسرز کے ساتھ مواقع مل رہے ہیں، جبکہ اندرونی افراد کو کس سطح کے مواقع دیے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ ایک ایسا موازنہ ہے جو منصفانہ ہو سکتا ہے’۔

اداکار کا کہنا تھا کہ،’حالانکہ میرا فلمی خاندان سے تعلق نہیں ہے لیکن اب تک جو کچھ بھی میں نے کیا ہے، وہ میری محنت کا نتیجہ ہے’۔

کام کے حوالے سے بات کریں تو اداکار کارتک آریان گزشتہ سال فلم ’چندو چیمپئن’ میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد ان کی فلم 'بھول بھلیاں 3'ریلیز ہوئی، جس میں ودیا بالن، مادھوری دکشٹ اور ترپتی دِمری نے اہم کردار ادا کیے۔

تازہ ترین