دلجیت کی مودی سے ملاقات نے کنگنا کی چیخیں نکال دیں
نریندر مودی کی جانب سے ٹائم نہ دیے جانے پر کنگنا رناوت نے مایوس

بالی وڈ کی اسکینڈل کوئن اداکارہ و بھارتیا جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اداکارہ کنگنا رناوت نے پارلیمنٹ کی ممبر ہونے کے باوجود بھی خود سے پہلے بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے دلجیت دوسانجھ سے کی جانے والی ملاقات پر اپنی مایوسی کا اظہار کردیا۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور پروفیشنل لائف پر کھل کر بات کی۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے بارہا استدعاء کے باوجود بھی بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دیے جانے پر اپنی شدید مایوسی کا اظہار کردیا۔
بھارتی اینکر شبھانکر مشرا نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ انٹرویو میں اداکارہ کنگنا رناوت کو مدعو کیا۔
انٹرویو میں انہوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر نریندر مودی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرنے کے باوجود بھی رکنِ پارلیمنٹ ہوتے ہوئے بھی بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے ٹائم نہ دیے جانے پر سوال کیا۔
اپنے سوال میں میزبان نے کنگنا سے پوچھا کہ دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ‘کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ کے اسٹیٹمنٹ کے بعد بھی پی ایم کی جانب سے ان سے ملاقات کی گئی اور انہیں سراہا گیا، آپ کو کیسا لگا؟۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ‘میری بارہا درخواست کے باوجود بھی بھارتی وزیر اعظم مجھ سے ابھی تک نہیں ملے، وہ میری پولیٹیکل کیمپین میں بھی آئے تھے تاہم میری ان سے بات نہ ہوسکی‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘حال ہی میں دلجیت دوسانجھ بھی وزیر اعظم سے ملے حالانکہ وہ پنجاب میں ہونے والے متنازع کسان دھرنوں میں کسانوں کی حمایت میں کھڑے تھے یہ بات میرے لیے شرمندگی کا باعث نہیں ہے کہ دلجیت ملے مگر میں نہیں‘۔
تاہم ہاں یہ بات میرے لیے مایوس کُن ضرور ہے کہ کیونکہ 2014 سے میں مختلف پبلک پلیٹ فارم پر بار بار مودی جی سے ملاقات کا وقت مانگ رہی ہوں مگر مجھے وقت نہیں ملا لیکن کوئی بات نہیں ایک دن میں پی ایم سے ضرور ملوں گی۔
میزبان کی جانب سے سیف علی خان اور کپور فیملی کے علاوہ دیگر اسٹارز کی جانب سے مودی جی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ پی ایم سب سے مل رہے ہیں آپ سے کیوں نہیں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا نے بی جے پی کی ممبر ہوتے ہوئے اپنے خیالات سے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ‘جی ہاں مجھے بلکل دس سال سے مودی جی وقت نہیں دے رہے اس میں کوئی شک نہیں ہے مگر جن لوگوں کی آپ نے بات کی ہے ان سے مودی کی ملاقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کسی ایک پارٹی کے لیڈر نہیں ہیں بلکہ سب سے وزیر اعظم ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب ورسز پنجاب کی شدید انٹرنیٹ بیٹل کے بعد حال ہی میں گلوبل دلجیت دوسانجھ نریندر مودی سے ملاقات کی۔
دلجیت دوسانجھ سے ملاقات کی کولیپریشن پوسٹ خود بھارتی وزیراعظم کے انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین محوِ حیرت میں نظر آئے۔
-
انفوٹینمنٹ 19 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 47 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 52 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا