ارشد ندیم نے زندگی کا پہلا عمرہ کرلیا
عمرے کے سعادت حاصل کرنے پر ارشد ندیم خوشی سے سرشار

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دے کر پاکستان کیلئےگولڈ میڈل حاصل کرنے والے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارشد ندیم نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں حالت احرام میں ہاتھ میں تسبیح لیے خانہ کعبہ کے نزدیک دیکھا گیا، اس بابرکت اور روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ارشد ندیم نے زندگی کا پہلا عمرہ کرنے پر اللہ کی بارگاہ میں شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’اپنے پہلی عمرہ کی سعادت حاصل کی، الحمدللہ اس بابرکت موقع کے لیے۔ پوری امت مسلمہ اور اپنے پیارے وطن کے لیے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کو ممکن بنایا۔’
دوسری جانب ارشد ندیم کو ان انکے پہلے عمرے پر نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین سمیت دیگر صارفین کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم2 جنوری 1997 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے۔
وہ سات بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے والد محمد اشرف پیشہ ور ایک مزدور ہیں۔
ویسے تو کھیلوں مہں کرکٹ ارشد ندیم کی پہلی محبت تھی لیکن ان کے گھر والوں نے انہیں یہ کھیل کھیلنے سے منع کیا، بعد میں ارشد نے ایتھلیٹکس میں قسمت آزمائی اور جیولین پھینکنے کو اپنا پیشہ بنا لیا۔
بس پھر کیا تھا 8 اگست 2024 کی شب ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت کر نہ صرف تاریخ رقم کردی بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
انہوں نے92.97 کی تھرو کے ساتھ نہ صرف جیولن فائنل جیت لیا بلکہ اولمپکس میں 2008 میں قائم کیا گیا ریکارڈ بھی توڑا تھا جسکے بعد انکے لیے ایک کے بعد ایک مہنگے ترین تحفے کا اعلان ہونے لگا۔
-
انفوٹینمنٹ 15 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 42 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 48 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا