شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
معروف بالی وڈ اداکار ہندی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے جانے جاتے ہیں

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی بہترین فلموں کی بات کی جائے تو اس کی فہرست کافی طویل ہے، شاہد کپور بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جو ہندی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔
اپنے کیریئر کے آغاز میں انہوں نے رومانوی کرداروں میں اپنی شناخت بنائی، بعد میں ایکشن اور تھرلر فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور وہ کئی اعزازات کے حامل ہیں۔
شاہد کپور معروف اداکار پنکج کپور اور نیلیما عظیم کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے شیامک داور اکیڈمی سے ڈانس کی تربیت حاصل کی اور 1990 کی دہائی میں کئی فلموں میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کیا۔
انہوں نے میوزک ویڈیوز اور ٹی وی اشتہارات میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، 2003 میں انہوں نے اپنی پہلی فلم ‘عشق وشق‘ سے مرکزی کردار ادا کیا۔
ابتدائی ناکامیوں کے بعد انہوں نے سورج برجاتیہ کی فیملی ڈرامہ فلم ویواہ (2006) کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں شاندار اداکاری کی۔
'ویواہ' اور 'جب وی میٹ' سے 'کبیر سنگھ' تک، آئیے شاہد کپور کی بہترین فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں:
عشق وشق (2003) :

شاہد کپور کی فلم عشق وشق ایک زبردست رومانوی کامیڈی ہے۔ کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو خود کو امیر ظاہر کرتی ہے تاکہ ایک اچھا شوہر تلاش کر سکے، لیکن ایک ایسے شخص سے محبت کر بیٹھتی ہے جو اپنی اصلیت چھپاتا ہے۔ ان کی محبت کی داستان مزاحیہ موڑ اور غیر متوقع انکشافات سے بھری ہوتی ہے۔
اس فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 14 منٹ ہے جبکہ اس کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پر ریٹنگ 6.1 ہے۔
عشق وشق میں شاہد کپور سمیت ، سوندرہ، امنگ کمار، نیلیما عظیم، امرتا راؤ، اننگ دیسائی، ستییش شاہ، شیناز ٹریژری والا، اپسانا سنگھ، وویک واسوانی شامل ہیں۔
اس کے ڈائریکٹر کین گھوش ہیں جبکہ رائٹر کرن کوتڑیل اور ونود رنگناتھن ہیں، 2003 میں یہ ماسٹر پیس ریلیز ہوا اور آپ اسے ایمیزون پرائم ویڈیو پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
ویواہ (2006) :

'ویواہ' ایک شاندار رومانوی فلم ہے جو پریم اور پونم کی کہانی بیان کرتی ہے۔ دونوں کا تعلق روایتی بھارتی خاندانوں سے ہے، اور ایک طے شدہ شادی کے ذریعے ان کا رشتہ بنتا ہے لیکن ایک افسوسناک حادثہ ان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔
فلم میں محبت، صبر، اور عزم کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے، جہاں یہ دونوں زندگی کی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
یہ فلم بھارتی ثقافت میں شادی کی پاکیزگی اور خاندانی اقدار کی گہرائی کو خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔ 'ویواہ' شاہد کپور کے کیریئر کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔
اس فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 40 منٹ ہے اور اس کی آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ 6.6 ہے، فلم میں شاہد کپور سمیت انوپم کھیر، امرتا راؤ، الوک ناتھ، سمیر سونی، آدیتی بھاٹیا، لتا سبھروال، منوج جوشی، امرتا پرکاش، دنیش لمبا، موہنش بہل، مرنال دیشراجاور یوسف حسین نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
اس ماسٹرپیس کو سورج برجاتیہ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کے رائٹر سورج برجاتیہ، آش کرن اتل اور رگھویندر سنگھ ہیں، 2006 میں 'ویواہ' ریلیز ہوئی اور آپ اسے آرام سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر دیکھ سکتے ہیں۔
چُھپ چُھپ کے (2006) :

‘چُھپ چُھپ کے‘ شاہد کپور کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کی کہانی جیتو کے گرد گھومتی ہے، جو مایوس ہو کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایک ماہی گیر اسے بچا لیتا ہے اور اسے ایک منی لینڈرکے پاس بیچ دیتا ہے۔ جیتو کو مجبوراً گونگے اور بہرے ہونے کا ڈرامہ کرنا پڑتا ہے، جس سے کئی دلچسپ اور مزاحیہ صورتحال جنم لیتی ہیں۔ یہ فلم ہنسی اور جذبات کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔
اس فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 44 منٹ ہے اور اس کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 6.9 ہے، شاہد کپور کیساتھ اس فلم میں کرینہ کپور خان، راجپال یادو، نہا دھوپیا اور پاریش راول نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
چُپ چُپ کے کو پریادرشن نے ڈائریکٹ کیا اور اسے پریادرشن اور نیرج ووہرا نے لکھا، سال 2006 میں یہ فلم ریلیز ہوئی اور ناظرین اسے نیٹ فلکس پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
جب وی میٹ (2007):

‘جب وی میٹ‘ ایک امیر لیکن اداس مزاج شخصیت اور ایک چلبلی اور فکر مند لڑکی کی کہانی ہے جو ایک ٹرین میں ملتے ہیں، اور ان کی زندگی اچانک بدل جاتی ہے۔
ادتیہ (شاہد کپور)، جو ایک انتہائی امیر لیکن ناخوش شخصیت کا مالک ہے، کسی سوچ کے بغیر ایک ٹرین میں سوار ہو جاتا ہے، وہاں اس کی ملاقات گیت (کرینہ کپور خان) سے ہوتی ہے، جو بھٹنڈا سے تعلق رکھنے والی ایک زندہ دل لڑکی ہے، کہانی دلچسپ مراحل کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور ادتیہ کی زندگی حیران کن موڑ لیتی ہے۔
اس فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 22 منٹ ہے اور اس کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 7.9 ہے، یہ ایک کامیڈی ، رومانس اور ڈرامہ کا مکسچر ایک فلم ہے جس میں کرینہ کپور خان، شاہد کپور، سومی تندن، ترون اروڑااور پون ملہوترا نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اس فلم کے ہدایتکار اور مصنف امتياز علی ہیں اور یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی جسے آپ ایمیزون پرائم ویڈیو پر دیکھ سکتے ہیں۔
کبیر سنگھ (2019) :

‘کبیر سنگھ‘ کی کہانی دہلی میڈیکل کالج سے شروع ہوتی ہے، جہاں کبیر راج دھیر سنگھ ایک شاندار طالبعلم ہوتا ہے۔ وہ ایک سینئر میڈیکل اسٹوڈنٹ ہے لیکن اپنے غصے پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔ جب پریتی سکا، ایک جونیئر طالبہ، اس کی زندگی میں آتی ہے، تو وہ اس کے ساتھ شدت سے جذباتی طور پر وابستہ ہو جاتا ہے۔
اس فلم کا دورانیہ 2 گھنٹے 52 منٹ ہے اور اس کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ 7 ہے، یہ ایک رومانس اور ایکشن فلم ہے جس میں کیارا اڈوانی اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے۔
اس فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا ہیں جبکہ اسے سندیپ ریڈی وانگا، واجد شیخ اور سدھارتھ سنگھنے لکھا، یہ فلم سال 2019ء میں ریلیز ہوئی جو کہ نیٹ فلکس پر باآسانی مداح دیکھ سکتے ہیں۔
-
اسکینڈلز 39 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 47 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم