'یہاں سے جیل جاؤں گا' بوہیمیا لاہور میں کنسرٹ کے دوران بدنظمی پر برہم
بنجابی گلوکار نے انتظامیہ کو کھری کھری سنا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بوہیمیا ایک مشہور پاکستانی نژاد امریکی ریپر، گلوکار، اور موسیقار ہیں، جنہیں خاص طور پر پنجابی ریپ کے میدان میں ان کے کردار کی وجہ سے جانا جاتا ہے، ان کا اصل نام راجر ڈیوڈ ہے اور وہ 15 اکتوبر 1979ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
بوہیمیا نے پنجابی زبان میں ریپ گانوں کو مقبول بنایا اور انہیں پنجابی ریپ کا "بادشاہ" کہا جاتا ہے، ان کے گانے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ وہ گانوں میں اپنی زندگی، محبت، جدوجہد اور معاشرتی مسائل پر بات کرتے ہیں۔
حال ہی میں وہ لاہور میں کنسرٹ کے دوران انتظامی غفلت پر بھڑک اٹھے اور انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ 'پچھلے پانچ گھنٹے سے اسٹیج کے پیچھے بیٹھا اپنی پرفارمنس کا انتظار کررہا تھا اور مجھے اب یہ کہا جارہا ہے کہ ٹائم ختم ہوگیا، آپ میری ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں کہ میں کب سے آیا ہوا ہوں یہاں پر ، میرے مداح میرا انتظار کررہے تھے، کیاہم لوگ پاگل ہیں؟'
انہوں نے اس معاملے کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر غفلت قرار دیا اور کہا کہ 'میں آپ کے لیے 90 منٹ کا شو لیکر آیا تھا اور مجھے کہا جارہا ہے کہ ٹائم ختم ہوگیا، یہ بہت غلط ہورہا ہے'، انہوں نے شو ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اسٹیج سے سیدھا جیل ہی جائیں گے۔
بوہمیا نے اپنے اس احتجاج کے دوران ایک ریپر کا اسٹائل ہی اپنایا اور ان کے مداح ان کا ساتھ دینے کے لیے نعرے بازی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں 'سول فیسٹ ایونٹ' منعقد ہورہا ہے جس میں بوہیمیا سمیت متعدد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن انتظامی غفلت نے اس ایونٹ کے آرگنائزر پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال بوہیمیا کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے جس میں ان کی پنجابی موسیقی میں خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے۔
-
اسکینڈلز 2 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 32 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 60 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟