روہت شرما کی پاکستان نہ آنے کی خبروں پر PCB کا ردعمل آگیا
انہوں نے پاکستان کا نام بھی کھلاڑیوں کی جرسی پر چھاپنے سے انکار کردیا ہے، عہدیدار پی سی بی

پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی عدم شرکت کی خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا۔
چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ روہت شرما ایونٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔
بعدازاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نومنتخب سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں روہت شرما کی پاکستان آمد کی آطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایسی کوئی تجویز نہیں ملی، یہ آئی سی سی کے ساتھ ہماری گفتگو کا حصہ نہیں رہا۔
اب پی سی بی کے عہدیدار نے ایک بیان میں اِن خبروں پر ردعمل دیوتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے عہدیدار نے کہا کہ 'بھارتی کرکٹ بورڈ کھیل میں سیاست لا رہا ہے، جو کہ کرکٹ کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے، پہلے انہوں نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا، اپنے کپتان کو افتتاحی تقریب کے لیے بھی پاکستان نہیں بھیجنا چاہ رہے اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کا نام بھی اپنے کھلاڑیوں کی جرسی پر چھاپنا نہیں چاہتے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایسی چیزوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمیں آئی سی سی سے بہت امیدیں ہیں‘۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء
واضح رہے کہ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
بھارت کی جانب سے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے آئی سی سی کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
-
اسکینڈلز 26 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 34 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم