انفوٹینمنٹ

نمرت کور نے فلم کے سنجیدہ سین کو تفریح میں بدل دیا

اداکارہ اِن دنوں ابھیشیک بچن کے ساتھ مبینہ تعلق کے باعث خبروں میں ہیں

Web Desk

نمرت کور نے فلم کے سنجیدہ سین کو تفریح میں بدل دیا

اداکارہ اِن دنوں ابھیشیک بچن کے ساتھ مبینہ تعلق کے باعث خبروں میں ہیں

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

بالی وڈ اداکارہ نمرت کور حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

فلم "دسوی" کے کو اسٹار کے ساتھ ان کے مبینہ تعلق کے بارے میں سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس پر کوئی وضاحت نہیں دی ہے اور اداکارہ نے اس افراتفری سے نمٹنے کے لیے منفرد انداز اپنایا ہے۔

گزشتہ روز نمرت نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ریل شیئر کی، جس میں وہ اپنی ٹیم کے ہدایات سنتے ہوئے نظر آئیں، اس دوران اداکارہ نے اِس سنجیدہ موقع کو مذاحیہ انداز میں بدل دیا اور اپنی ٹیم کی تجاویز سنتے ہوئے رقص کرنے لگیں، ریل کو گانے "ساجن میرے سترنگیا" کے ساتھ پیش کیا گیا جس نے اس کے مزید مذاحیہ بنا دیا۔

نمرت کور نے ریل کے کیپشن میں لکھا “chaos before the calm” اور اس ریل پر لکھا کہ جب ٹیم سیریس بھی ہو تو مستی نہیں رکنی چاہیے، نمرت کور اس ریل میں سیاہ لباس پر کالا چشمہ پہن کر مزاحیہ انداز اپنا رہی تھیں۔

جیسے ہی اداکارہ نے یہ ریل شیئر کی تو یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر کئی تبصرے بھی کیے گئے، ان کے ساتھی فنکار، سنیل گروور، ڈیانا پینٹی اور میدھا شنکر نے ہنسنے والے ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا۔

چند دن قبل نمرت کور جو کہ ایک آرمی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے "انڈین آرمی ڈے" منایا، 15 جنوری کو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ وہ آرمی فیملی سے ہیں اور قدرتی طور پر فوج کے لیے گہری عزت رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنے او ٹی ٹی شو "دی ٹیسٹ کیس" کے سیٹ سے کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ فوجی یونیفارم پہنے نظر آئیں۔

نمرت کور جلد ہی ایکشن فلم "اسکائی فورس" میں نظر آئیں گی، اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کی اس فلم کو 24 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین