انفوٹینمنٹ

کارتک آریان کو نئے لُک پر مداحوں نے 'پشپا' کا ٹائٹل دیدیا

اکثر کلین شیو رہنے والے اداکار اس بار لمبی زلفوں اور گھنے داڑھی مونچوں کے ساتھ نظر آئے

Web Desk

کارتک آریان کو نئے لُک پر مداحوں نے 'پشپا' کا ٹائٹل دیدیا

اکثر کلین شیو رہنے والے اداکار اس بار لمبی زلفوں اور گھنے داڑھی مونچوں کے ساتھ نظر آئے

اداکار کارتک آریان کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا
اداکار کارتک آریان کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

بالی وڈ کے ٹال اینڈ ہینڈسم اداکار کارتک آریان کو ایک ایونٹ میں شمولیت کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دلکش نیو لُک کی بدولت مداحوں نے ‘پشپا فرام بالی وڈ‘ کا خطاب دے دیا۔

 اداکار کارتک آریان اپنی بلاک بسٹر فلم بھول بھولیا 3 کی کامیابی کے بعد شوٹنگ سے تھوڑا بریک لینے کے بعد گزشتہ چند ہفتوں سے مختلف فلموں سے ہٹ کر دیگر پراجیکٹس اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کرنے میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں کارتک آریان کی جانب سے ایک نجی ایونٹ میں  بطور برانڈ ایمبیسیڈر شرکت کی گئی جس کی ویڈیوز  انسٹاگرام پر کارتک کے نئے لُک کی بدولت تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کارتک آریان کو  سیاہ رنگ کے دلکش سوٹ  میں سفید رنگ کی قمیض کے ہمراہ سیاہ ٹائی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے خوبصورت لُک کو مزید نکھارنے کیلئے کارتک نے سیاہ رنگ کے شیڈز آنکھوں پر لگائے ہوئے تھے جبکہ اکثر کلین شیو رہنے والے اداکار اس بار لمبی زلفوں اور گھنے داڑھی مونچوں کے ساتھ ذرا مختلف نظر آئے۔

اداکار کارتک آریان کے نئے ہیئر اسٹائل کو  دیکھ مداحوں نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کیا جہاں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پرستاروں نے کارتک کے اوور آل لُک کو اللو ارجن کے کردار پشپا سے مشابہت دے دی۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکار کارتک آریان اپنی اپکمنگ رومانٹک کامیڈی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ میں نظر آئیں گے۔

فلم میں کارتک آریان کے ہمراہ کسسِک سانگ کی دلکش اداکارہ شری لیلا کے ہمراہ اداکارہ اننیا پانڈے بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔