پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں
اداکارہ ماضی میں راکیش روشن کی فلم ’کرش‘ میں ریتک روشن کے ساتھ نظر آئی تھیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں انڈسٹری میں نیپوٹزم کے خلاف کھل کر بات کی تھی لیکن حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ڈاکیومنٹری’ دی روشنز‘ میں انہوں نے راکیش روشن اور ریتک روشن کی تعریف کی ہے کہ وہ اس عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ کہ راکیش روشن مجھ جیسے لوگوں کو، جن کا فلمی پس منظر نہیں ہے، انہیں اپنی فلموں میں شامل کرتے ہیں اور دوسروں کے لیے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے راکیش اور ریتک روشن کے ساتھ مشہور سپر ہیرو فرنچائز "کرش" میں کام کیا ہے، انہوں نے کرش (2006) اور کرش 3 (2013) میں ریتک روشن کے مرکزی کردار کے ساتھ محبت کے دلچسپ کردار ادا کیے، دونوں فلمیں راکیش روشن نے اپنے بینر فلم کرافٹ پروڈکشنز کے تحت ہدایت اور پروڈیوس کیں۔
وہ ریتک روشن کے ساتھ 2012 میں کرن ملہوترا کی انتقام پر مبنی فلم "اگنی پتھ" میں بھی نظر آئیں، جو کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنی تھی۔
2023 میں ڈیکس شیفرڈ کے پوڈکاسٹ میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہاں کئی نسلوں سے اداکار آتے ہیں اور انہیں کئی مواقع ملتے ہیں، ان کے مقابلے میں جو باہر سے آتے ہیں،انہیں کم مواقع ملتے ہیں، آپ کو خود کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور سخت محنت کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ میرے لیے فکر مندی کا باعث تھا، میں نے اسی وجہ سے پروڈکشن میں قدم رکھا لیکن میں خوفزدہ تھی جب میری 6 فلمیں کامیاب نہیں ہوئیں کیونکہ میں اقربا پروری سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی تھی، میرے پاس وہ سپورٹ نہیں تھی جو بالی وڈ میں بڑے ستاروں کے پاس ہے۔
پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہوں نے 2015 میں اپنی پروڈکشن ہاؤس پرپل پیبل پکچرز اس لیے شروع کی تاکہ اگر پریانکا کا ہالی وڈ کیریئر کامیاب نہ ہو تو ان کے لیے ایک بیک اپ موجود ہو۔
پریانکا چوپڑا اپنے اگلے پروجیکٹس میں ’دی بلف‘، ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘، ’سیٹاڈل سیزن 2‘ اور جونس برادرز کے ساتھ ایک ہالیڈے مووی میں نظر آئیں گی، ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ بھی ان کے کام کرنے کی افواہیں گرم ہیں، دوسری طرف ریتک روشن اگلی بار فلم 'وار 2' میں نظر آئیں گے۔
-
بالی ووڈ 27 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 36 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب