تصاویر، ہانیہ عامر کا ‘وائٹ سُوان‘ لک توجہ کا مرکز
نامور پاکستان اداکارہ کی دلکش انسٹاگرام پوسٹ مداحوں میں مقبول

بلاک بسٹر ٹیلی ویژن شو ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کا کردار نبھاکر شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کا ایک اور دلکش اوتار مداحوں کو بھا گیا۔
پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ویسٹرن وائبز پر مبنی سفید رنگ کے باڈی کون سوٹ میں تصاویر مداحوں سے شیئر کرکے ‘وائٹ سُوان‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی ایک دلکش پوسٹ مداحوں کی نذر کی جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دروازے کے کنارے کھڑے ہوکر چہرے پر پھیلائی جانے والی دلکش مسکراہٹ سے مداحوں کو اپنی دلکشی کا دیوانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بات کی جائے اداکارہ ہانیہ عامر کے لُک کی تو انسٹاگرام کوئین نے شادی سیزن پر مبنی طویل دیسی پوسٹنگ کے بعد انسٹاگرام فیڈ کی وائبز کو یکسر بدلتے ہوئے سفید رنگ کے باڈی کون ڈریس میں شاندار تصاویر پوسٹ کیں۔
اپنے اوور آل لُک کو مزید چار چاند لگاتے ہوئے ہانیہ عامر نے نیچرل میک اپ کا انتخاب کیا اور چہرے پر بالکل مینیمل میک اپ کی لیئر کے ساتھ اپنے لُک کو مکمل کیا۔
جیولری کا انتخاب کرتے ہوئے ہانیہ نے ہاتھوں کو صرف انگوٹھیوں سے آراستہ کیا جس کے ساتھ سلک کے ڈریس میں ملبوس اداکارہ اپنے آل آور لُک میں بالکل ‘اپسرا‘ کی مانند لگ رہی تھیں۔
ہانیہ عامر کی دلکش تصاویر دیکھیے



فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
-
انفوٹینمنٹ 20 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 25 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا کارٹون ورژن کب ریلیز ہوگا؟