کولڈ پلے کے کنسرٹ میں جسپریت بمراہ کو انوکھا خراجِ تحسین پیش
بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ مجھے کنسرٹ روکنے کا کہہ رہے ہیں، کرس مارٹن

عالمی شہرت یافتہ برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے‘ کےگلوکار کرس مارٹن نے بھارت میں کنسرٹ کے دوران مایہ ناز بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کو انوکھے انداز میں خراجِ تحسین پیش کردیا۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے مذاقاً کہا کہ جسپریت بمراہ اِس وقت بیک اسٹیج موجود ہیں اور مجھے کنسرٹ کو روکنے کا کہہ رہے ہیں تاکہ ہم انہیں گیند کرا سکیں۔
تاہم اگلے ہی روز ہونے والے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز کنسرٹ میں جسپریت بمراہ کے بارے میں غلط بیانی کی تھی جس پر جسپریت بمراہ نے انہیں سخت پیغام بھیجا ہے۔
کرس مارٹن نے کنسرٹ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں معذرت چاہتا ہوں، گزشتہ روز جو میں نے کہا وہ سچ نہیں تھا'۔
انہوں نے کہا جسپریت بمراہ نے ہمیں ایک سنجیدہ پیغام بھیجا ہے کہ 'سنو، میں نے تم لوگوں کو میرے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں دی، میں دنیا کا عظیم ترین بولر ہوں‘ لہٰذا بصد احترام ہم یہ کلپ دکھا کر ان تک محبت بھیجنے کی امید کرتے ہیں۔
جس کے بعد اسکرین پر جسپریت بمراہ کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز کو 2024ء کی بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران کرایا گیا ٹخنہ توڑ یارکر دکھایا جس پر کنسرٹ کے شرکاء نے جسپریت بمراہ کو خوب داد دی۔
اس انوکھے خراجِ تحسین کی ویڈیو جسپریت بمراہ نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ ویڈیو میرے چہرے پر مسکراہٹ کیوجہ بن گئی، کولڈ پلے کے کنسرٹ کی وائبز ہی الگ ہیں اور وہاں میرا تذکرہ ہونا تو اور بھی زیادہ خاص ہے'۔
واضح رہے کہ 18 اور 19 جنوری کے بعد آج 20 جنوری کو بھی ممبئی کے ‘ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم‘ میں کولڈ پلے کا کنسرٹ منعقد ہورہا ہے۔
جس کے بعد معروف میوزیکل بینڈ 26 جنوری کو احمد آباد کے ‘نریندر مودی اسٹیڈیم‘ میں اپنے دوسرے شو کے لیے بھی تیار ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 11 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 45 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا