انفوٹینمنٹ

کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟

اداکارہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

Web Desk

کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟

اداکارہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

اداکارہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں۔
اداکارہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ حنا خان جوکہ ان دنوں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، یہ بیماری انکے کیرئیرپر کس طرح اثر انداز ہوئی اداکارہ نے بآلاخر لب کشائی کردی۔

ڈراما سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ کی اداکارہ حنا خان کو گزشتہ سال جون میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کیموتھراپی کیساتھ ساتھ ہر ممکن علاج کروانے اور اس بیماری کو شکست دینے کیلئے جنگ لڑ رہی ہیں۔

جبکہ ساتھ ہی وہ اس بیماری میں مبتلا دیگر افراد کیلئے بھی حوصلے اور امید کی مثال بنی نظر آرہی ہیں، کیونکہ اداکارہ اپنی اس پوری جرنی کو سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ معنی خیز کیپشن کیساتھ شیئر کرتی ہیں جس سے ہر دیکھنے والوں کو حوصلہ ملتا ہے۔

لیکن بذات خود حنا خان کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد کیا مشکلات درپیش آئیں اس بات سے انہوں نے پردہ اٹھادیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں حنا خان نے انکشاف کیا کہ کینسر کی تشخیص نے ان کے کام پر گہرا اثر ڈالا اور خراب صحت کے باعث انہیں دو پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔

حنا خان کے مطابق،’کچھ پروجیکٹس تھے جن پر میں کام شروع کرنے والی تھی، لیکن باہمی مشورے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جو دو تین مہینے میں ٹھیک ہو جائے اس میں ایک سال یا ڈیڑھ سال بھی لگ سکتا ہے۔’

حنا خان نے بتایا کہ،’ لوگوں کے پاس ڈیڈ لائنز ہوتی ہیں اس لیے انہیں مجھے ان پراجیکٹس کو مسترد کرنا پڑا حالانکہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے لیے اس وقت اپنی صحت کو ترجیح دینا ضروری تھا۔ ٹھیک ہونا اہم تھا شروع میں یہ سب مجھے متاثر کرتا تھالیکن اب مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔’

حنا خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ’کنٹری آف بلائنڈ‘ کی ریلیز بھی ان کی صحت کے مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

یہ فلم  بیرون ملک ریلیز ہوئی لیکن بھارت میں ’گریہ لکشمی‘ (ان کا نیا ویب شو) سے پہلے ریلیز ہونی تھی۔ میری صحت کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوا۔ ’

اسی انٹرویو میں جب حنا خان سے کینسر کی تشخیص کے وقت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت کچھ بول نہ سکیں۔

بیماری کا علم ہونے کے باوجود حنا خان کا کہنا تھا کہ،’مجھے فخر ہے کہ میں نے اس لمحے میں جلدی خود کو سنبھال لیا اور سمجھا کہ اس پر رونے کا کوئی فائدہ نہیں، بلکہ اپنی زندگی کو معمول کے مطابق جینے کی طرف واپس جانا ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے اتنی بڑی خبر کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا اور لڑنے کا فیصلہ کیا’۔

تازہ ترین