'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
یاسر حسین بھی کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی پر پردہ ڈالنے والوں میں شامل؟

پاکستانی اداکار ، اسکرپٹ رائیٹر و ہدایتکار یاسر حسین نے پاکستانی اسٹارز کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ممکنہ شادی کی تقریبات کا اشارہ دیتے خاص پوسٹ شیئر کردی۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں ہی اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور اسی سبب مداح ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہوئے ان کو شادی کا مشورہ بھی دیتے نظر آتے ہیں۔
سال 2023 میں کبریٰ خان اور گوہر رشید پہلی مرتبہ ایک ساتھ ڈراما ’جنت سے آگے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے بھی نظر آئے۔
دو سال سے کبریٰ خان اور گوہر رشید سے انکے ہر انٹرویو میں یہ سوال لازمی کیا جانے لگا کہ کیا وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور کیا شادی کے حوالے سے سوچ رہے ہیں؟
دونوں ہی ہمیشہ ان سوالات کو کبھی نظر انداز کرتے دکھے تو کبھی اپنے رشتے کو قریبی دوستی قرار دے کر سوال آیا گیا کردیا۔
6 جنوری کو شیئر کی گئی گوہر رشید کی پوسٹ فینز کی توجہ کا مرکز بن گئی کیونکہ اس میں اداکار نے بِسمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم کیساتھ 2025 بھی لکھا اور ساتھ ہی ’وارمنگ اپ‘ لکھ کر 'ایول آئی' ایموجی کا استعمال کیا۔
گوہر رشید کی اس ویڈیو میں شوبز ستارے و قریبی دوست ایک ساتھ گھر میں ہنستے بولتے اور ڈانس کرتے دکھے۔ بعدازاں گوہر رشید نے انسٹا پوسٹ پر 'میرے یار کی شادی' ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
اس ہیش ٹیگ نے فینز کو متجسس کردیا ہے کہ آیا 'یار کی شادی' سے مراد گوہر رشید کی کبریٰ خان سے شادی ہے؟
اب یاسر حسین نے بھی اس راز کو راز رکھتے ہوئے فینز کو مزید متجسس کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شوبز انڈسٹری کا مخصوص فرینڈز گروپ پھر سے ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں شامل تصاویر میں یاسر حسین کے علاوہ، کبریٰ خان، مومل شیخ، وجاہت رؤف، شہزاد شیخ، گوہر رشید، علی رحمان، اذان سمیع و دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں یاسر حسین نے لکھا کہ 'میرے دونوں یاروں کی شادی ہے اور میں خوش بھی بہت ہوں'۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔ جہاں متعدد صارف اس یاروں کی شادی کو کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی قرار دیتے دکھ رہے ہیں وہیں بعض علی رحمان کی شادی کا ذکر بھی کرنے میں مصروف ہیں۔
-
اسکینڈلز 10 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 17 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم