حافظ احمد نے بالآخر اپنی ڈیجیٹل میڈیا انکم بتادی
حافظ احمد ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟

سوشل میڈیا انفلوئنسر و بزنس مین حافظ احمدنے بالآخر اپنی ڈیجیٹل میڈیا سے حاصل ہونے والی انکم سے پردہ اٹھادیا۔
حافظ احمد پاکستانی مشہور شخصیات کے انٹرویو کرنے کے بعد ایک پوڈ کاسٹر کے طور پر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ وہ ای کامریڈز کے بانی اور سی ای او ہیں۔
حافظ احمد ایک بہترین موٹیویشنل اسپیکر اور ایمیزون اسپیشلسٹ ہیں۔ انہوں نے 2012 سے ایمیزون پر کام کرنا شروع کیا ہے اور اب تک وہ 500 سے زیادہ پروڈکٹس لانچ کر چکے ہیں۔ ان کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔
مشہور پوڈکاسٹر حافظ احمد نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کی میزبانی اقرار الحسن کررہے ہیں۔ اس پوڈکاسٹ میں حافظ احمد نے کئی موضوعات ہر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنی ڈیجیٹل میڈیا آمدنی کے بارے میں بھی انکشاف کرکے تہلکہ مچادیا۔
حافظ احمد نے بتایا کہ،’آج کل فیس بک پر ایک مسئلہ ہے جس کی وجہ سے اس کی مونیٹائزیشن بند ہے، لیکن امید ہے کہ یہ جلدی ٹھیک ہو جائے گا۔ اگر فیس بک صحیح کام کرے جو جلدی دوبارہ شروع ہوگا تو میں فیس بک اور یوٹیوب سے 8 سے 10 ہزار ڈالر کماتا ہوں۔’
حافظ احمد کے مطابق،’ کچھ لوگ صرف دوسروں کو مایوس کرنے کے لیے اپنی آمدنی چھپاتے ہیں۔ میں اپنی آمدنی نہیں چھپاتا اور نہ ہی میرے پاس یہ عادت ہے کہ میں روتا رہوں کہ ہم کم کماتے ہیں۔ یہ اللہ کی نعمت ہے۔ اور اگر میری اس چھوٹی کی کوشش سے کوئی دین کی جانب راغب ہورہا ہے تو میرا مقصد مکمل ہوا۔’
ساتھ ہی حافظ احمد کی اس انکم کو اقرار الحسن نے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرتے ہوئے سامعین کو یہ بھی بتایا کہ8 سے 10 ہزار ڈالر تقریباً 25 سے 30 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 29 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 57 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا