ثناء جاوید اور شعیب ملک کی دوحا میں ریمپ واک
جوڑے کی کیمسٹری سے مداح محظوظ

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید اور شوہر و کرکٹر شعیب ملک کی دوحا میں ریمپ واک سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ثناء جاوید انڈسٹری کی ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر میں پیارے افضل، خانی، اے مشت خاک اور سکون جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں لوگوں کی محبتیں سمیٹیں۔
لیکن انکا نام اس وقت گزشتہ سال خبروں کی زینت بنا جب انہوں نے اپنے پہلے شوہر گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کے بعد کرکٹر شعیب ملک کو اپنا دوسرا ہمسفر چنا۔
دوسری جانب شعیب ملک کو بھی اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے کو چھوڑ کر ثناء جاوید کا انتخاب کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن ان بے شمار تنقید کے باوجود یہ جوڑا اپنی دنیا میں مگن دکھائی دیتا ہے۔
حال ہی میں ثناء اور شعیب نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی اور اب یہ جوڑا ایک فیشن ایونٹ کے لیے دوحا میں موجود ہے۔
اس فیشن ایونٹ میں مایا علی، عابدہ پروین اور دیگر فنکار بھی نظر آئے۔لیکن ثناء جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ نومی انصاری کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔
دوحا میں ایک دلکش فیشن ایونٹ
دوحا میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن کی دنیا کے کئی مشہور چہرے شامل تھے۔ جبکہ ثناء اور شعیب کی موجودگی تقریب کی دلکشی اور گلیمر کو مزید بڑھاتی نظر آئی۔
اس موقع پر اداکارہ نے نومی انصاری کے ڈیزائن کردہ ایک شاندار سیاہ لہنگے میں جلوے بکھیرے جس پر خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔
اس حسین لہنگے میں ملبوس خوبصورتی کی انتہا کرتی ریمپ پر ثناء کی نفاست اور اعتماد نے حاضرین کو حیران کر دیا۔
جبکہ دوسری جانب شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے لباس کے ساتھ ہم آہنگ ایک شاندار کالی شیروانی پہنی جس نے ان کے شاہانہ اندازکو مزید پر وقار بنا دیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ثناء جاوید اور شعیب ملک کی دوحا میں ریمپ واک کو فیشن کی دنیا کا ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ کچھ ناقدین اس نے جوڑے پر تنقید کرنا یہاں بھی ختم نہ کیا اور اپنی منفی تبصروں سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا۔
-
اسکینڈلز 25 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 32 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم