صنم سعید کا پشواس لُک دلفریب قرار
صنم سعید کو حسین مرون پشواس بھا گئی

پاکستانی اداکارہ صنم سعید کے حسین پشواس لُک نے فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔
صنم سعید کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں ہونے کے ہوتا ہے اور وہ اپنی سمجھداری سے بھری باتوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی ہیں۔
صنم سعید کے کامیاب پراجیکٹس میں سب سے اوپر ’زندگی گلزار ہے‘ کا نام ہے جس میں اداکار فواد خان کے ساتھ اسکرین شیءر کرتی نظر آئی تھیں اور اپنی بہترین اداکاری سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سب کو اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
صنم سعید جو اداکاری کے علاوہ کافی عرصے سے اداکار محب مرزا کے ساتھ دوسری شادی کے سبب بھی لائم لائٹ کا حصہ بنتی دکھیں اپن فیشن سینس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔
صنم سعید کو ہم ٹی وی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب میں دیکھا گیا جہاں وہ مرون لباس میں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں جہاں ان کا سادہ مگر پُرکشش لباس دیکھنے والوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا۔
صنم سعید نے اس یادگار رات کیلئے اختیار کیے گئے لُک کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں انہیں مرون پشواس میں ملبوس خود اعتمادی کے ساتھ پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
صنم سعید نے پشواس لُک کو مزید دلکشی حسین میچنگ ویلوٹ شال اوڑھ کر دی جس نے انکے لُک کو چار چاند لگادیے۔
صنم سیعد کی سلک کپڑے سے تیار کردہ پشواس اور چوڑی دار پاجامہ ، شال پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا شاہکار ہے جبکہ کانوں میں پہنے گئے انکے نگوں جڑے اسٹڈز ’کوہار جیولرز‘ کے ہیں۔
اس جوڑے کی قیمت کا اندازہ فائزہ ثقلین کی آفیشل ویب سائٹ سے لگایا جاسکتا ہے جہاں صنم سعید کی جانب سے پہنی گئی پشواس سے مماثلت رکھتی پشواس کی قیمت 68 ہزار 500 روپے لکھی ہے لیکن اس پشواس کا رنگ مرون نہیں بلکہ کاپر براؤن ہے۔
ویب سائٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اگر پشواس کو میچنگ پوٹلی کے ساتھ خریدا جائے تو کُل قیمت 83 ہزار 500 روپے بنتی ہے۔
فینز اور فیشن کے دلدادہ افراد کی جانب سے صنم سعید کے اس لُک کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔
صنم سعید کی خوبصورت تصاویر یہاں دیکھیں:




-
بالی ووڈ 14 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 22 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 53 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب