فوڈ

اسپگھیٹی مچھلی کے کوفتے کیسے بنائیں؟

مکھن ڈال کر ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔

Web Desk

اسپگھیٹی مچھلی کے کوفتے کیسے بنائیں؟

مکھن ڈال کر ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔

مکھن ڈال کر ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔
مکھن ڈال کر ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔

اجزاء:

ابلی اسپگھیٹی ایک پیکٹ ، پاستا سوس دو پیالی، کٹا لہسن 4/1 پیالی ، مچھلی کا قیمہ آدھا کلو ، انڈا ایک عدد ، پیاز بڑا ایک عدد ، ہرا دھنیا آدھا پیالی ، ہری مرچ 4/1 پیالی، نمک حسب ذائقہ ، تیل 4/1 پیالی ، مکھن ایک کھانے کا قیمہ ، اٹالیئن بریڈساتھ پیش کرنے کے لئے۔

ترکیب:

مچھلی کے قیمے میں انڈا، پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور نمک اچھی طرح مکس کر لیں اور چھوٹے چھوٹے کوفتے بنالیں۔

 ایک پین میں تیل گرم کریں اور لہسن کو تل کر نرم کرلیں، پاستا سوس شامل کر کے چند سیکنڈ پکائیں پھر مچھلی کے کوفتے سوس میں ڈال کر تقریبا پانچ منٹ پکنے دیں۔ جب کوفتے تیار ہوجائیں تو تازہ ابلی ہوئی اسمگھیٹی شامل کرکے مکس کرلیں۔

 آخر میں مکھن ڈال کر ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔

تازہ ترین