انفوٹینمنٹ

سویرا ندیم پرفیکشن کی علامت

سویرا ندیم ہر دور میں لازوال شخصیت بن کر ابھریں

Web Desk

سویرا ندیم پرفیکشن کی علامت

سویرا ندیم ہر دور میں لازوال شخصیت بن کر ابھریں

سویرا ندیم  ہر دور میں  لازوال شخصیت بن کر ابھریں
سویرا ندیم ہر دور میں لازوال شخصیت بن کر ابھریں

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ آرٹسٹ، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور پریزینٹر سویرا ندیم کے نام سے کون واقف نہیں؟ دور ماضی کی بات ہو یا پھر دور جدید شوبز سے انکا تعلق کافی پرانا اور مضبوط ہے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز  ڈراما سیریل ’کرن’ سے کیا  جس کے بعد انہیں میرا سائیں، عبد اللہ پور کا دیوداس، بڑی آپا، جانِ جہاں ، ماہنور، ، تیری بے رخی، منزل، اور میرا یقین سمیت کئی پرا جیکٹس کا حصہ بنتے دیکھا گیا جس میں انکی لازوال پرفارمنس سے لاکھوں مداح محظوظ ہوئے۔

اسی لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ محض 15 برس کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی سویرا ندیم پی ٹی وی کے سنہرے دور سے لے کر جدید  دور تک اپنے فن کی بدولت ایک چمکتے ستارے کی مانند ہیں۔

لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کہ بالخصوص خواتین اداکاراؤں کو مرد اداکاروں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہیں کیونکہ عموماً یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ  60 اور 90 کی دہائی کے بھی مرد فنکار  تاحال بھی ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ خواتین جیسے ہی 40 کی دہائی میں قدم رکھتی ہیں، انہیں ماں یا دادی کے کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے۔

لیکن سویرا ندیم ایک ایسی اداکارہ بن کر ابھریں جنہوں نے اس روایت کو پیروں تلے روندتے ہوئے اپنی جاذب شخصیت اور رکھ رکھاؤ کے سبب  دور جدید کے نئے چہروں کو بھی مات دے دی۔

 تو آئیے جانتے ہیں وہ کونسے عوامل ہیں جو سویرا ندیم کو ہر دور میں انفردی پہچان دلواتے ہیں۔

درست کرداروں کا انتخاب:

بلاشبہ اداکارہ سویرا ندیم کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے لیکن انہوں نے اس پیشے کو اپنانے کیلئے کچھ اصول بنائے اور انہیں اصولوں پرقائم رہیں اگرچہ کہ انہوں نے محدود تعداد میں کردار کیے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ زیادہ کے بجائے ہمیشہ معیاری کام  کو ترجیح دی جو صارفین کو پسند آئے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر دھوم مچاتا ’چِل گائے’ میم آخر ہے کیا؟

اگر یہاں کوئی ڈراما سیریل ’جنجال پورا’ کا دلداہ ہے تو وہ اس بات کو باخوبی سمجھ سکتا ہے کی سویرا نے کیرئیر کے آغاز سے ہی بہترین اسکرپٹس کو ترجیح دی ہے۔اب چاہے وہ جنجال پورا کی ماہ جبیں ہو ، میرا سائیں کی نائمہ، یا پھر ڈراما بسمل کی ریحام انہوں نے ہمیشہ ایسے کرداروں کا انتخاب کیا ہے جو انکے مداح برسوں تک فراموش نہیں کرسکتے۔

فنکاروں کی ساتھ دلچسپ کیمسٹری:

سویرا ندیم کی ایک اور  سب سے بڑی خاصیت یہ بھی ہے کہ انکی اپنے کو اسٹارز کیساتھ کیمسٹری ہر بار بے حد خوبصورت رہی ہے بالخصوص سینئر اداکار  فیصل قریشی اور نعمان اعجاز یہ  وہ دو ستارے ہیں جنہیں سویرا کیساتھ جوڑی دار ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

اور پھر ڈراما شائقین کو سیریل ’قید ِ تنہائی’ تو یاد ہی ہوگا اگرچہ کہ اس کی کہانی دل توڑ دینے ولی تھی  لیکن سویرا کی فیصل قریشی کے ساتھ کیمسٹری بے حد ناقابل فراموش تھی۔

اسی کیساتھ میرا سائیں، بڑی آپا، عبداللہ پور کا دیوداس اور حالیہ ڈراما سیریل بسمل بھی تو شامل ہے جو سویرا کی صلاحیتوں کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔اسی لیے کہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ہر روپ میں ہر ڈرامے میں سویرا ندیم جس بھی فنکار کیساتھ جوڑی بناتی ہیں اس ڈرامے کو کامیابی کے ہمکنار کرواکر ہی دم لیتی ہیں۔

سویرا ندیم کا اسٹائل:

اور پھر انکی مقبولیت میں انکا فیشن سینس شامل نہ کیا جائے تو شایہ یہ انکے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ ویسے تو اداکارہ سویرا اپنے لباس میں بہتر سے بہترین کا انتخاب کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی سادہ اسٹائلنگ، لہراتی ہوئی اسٹریٹ زلفیں  اور قدرتی میک اپ وہ چیزیں ہیں جو ہمیشہ انہیں سب سے انفرادی توجہ دلواتی ہیں۔

اگر ماضی کی سویرا کو ذہن نشین کیا جائے تو پہلے حالانکہ پہلے انکا وزن کافی زیادہ تھا لیکن انہوں نے ایک بار پھر خود پر توجہ دی اور وزن میں حیران کن کمی کردکھائی جسکے بعد مداح ایک بار پھر اس سویرا کو یاد کر بیٹھے جیسے وہ 90 کی دہائی میں دکھتی تھیں۔

رازداری میں ماہر:

آج کل ایک  فنکارکامیاب جب ہی بنتا ہے جب وہ اپنی پوری زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند اپنے چاہنے والوں کے سامنے کھول کر رکھ دے۔لیکن یہاں بھی سویرا ندیم نے خود کو نہ صرف اس رواج سے دور رکھا بلکہ رازداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھیں۔

ویسے تو سویرا ندیم نے اپنی زندگی میں شادی کا فیصلہ تھوڑی دیر سے کیا لیکن جب شادی کے بندھن میں بندھیں تو انہوں نے نامور اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی فیملی کو میڈیا میں کبھی انٹروڈیوس نہیں کروایا۔

اور یہی وہ چیز ایک کامیاب  اسٹار کے ارد گرد ایک پراسراریت کو برقرار رکھتی ہے، ایک ایسے دور میں جب ہم ستاروں کو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں چاہے وہ اپنے دانت ہی  برش کیوں نہ کر رہے ہوں۔

تازہ ترین