پہلے ہی اندازہ تھا اقرار تیسری شادی کریں گے، فرح اقرار
اقرار سے بھی کہا تھی کہ آپکی زندگی میں مزید لوگوں کی گنجائش موجود ہے، اہلیہ

معروف اینکر و میزبان اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ اقرار الحسن تیسری شادی کریں گے۔
فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر ہیں، انہوں نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور میزبان کام کیا ہے۔
فرح اینکر پرسن اقرارالحسن کی دوسری بیوی ہیں، وہ اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلارہی ہیں، وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔
اقرارالحسن نے ہمیشہ اصرار کیا ہے کہ انہیں حالات کی پیچیدگیوں کیوجہ سے دوسری شادی کرنی پڑی تاہم انکی دوسری اہلیہ فرح اقرار کے مطابق وہ دونوں ساتھ کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے جس کے بعد اقرارالحسن نے انہیں شادی کا پیغام بھیجا۔
فرح اقرار کے بقول اُنکے والد اس شادی پر راضی تھے لیکن ان کی والدہ اور خالہ کو اس رشتے پر تحفظات تھے، تاہم اقرار نے ان دونوں کو بھی راضی کر لیا جسکے بعد اقرار اور فرح رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تاہم کچھ عرصے تک انہوں نے اس شادی کو خفیہ رکھا۔
حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میڈیا گروپ سے گفتگو کے دوران فرح اقرار نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے ہی جانتی تھیں کہ اقرار اُن سے شادی کے بعد دوبارہ شادی کریں گے کیونکہ انہیں اندازہ تھا اقرار کی زندگی میں مزید خواتین کے لیے گنجائش موجود ہے۔
فرح اقرار کا مزید کہنا تھا کہ 'جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو اچھی طرح جانتی ہے اور اسے علم ہوتا ہے کہ وہ کیا حرکت کر سکتا ہے اسی طرح آپ اپنے لائف پارٹنر کے بارے میں بھی کچھ نہ کچھ اندازے لگا لیتے ہیں جو درست ثابت ہوجاتے ہیں'۔
اُن کا کہنا تھا کہ 'میں نے یہ بات اقرار سے بھی کہی تھی کہ آپ کی زندگی میں مزید لوگوں کی گنجائش موجود ہے اور مزید لوگ آئیں گے بھی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ شروع میں اس فیصلے سے خوش نہیں تھیں لیکن بعد میں جب انہوں نے دین کا مطالعہ کیا تو انہیں چار شادیوں کی اجازت کا علم ہوا اور انہیں سمجھ آئی کہ اِس میں کچھ غلط نہیں ہے۔
اقرار الحسن کی 3 شادیاں
واضح رہے کہ پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔
2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھا، بعدازاں فرح سے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اقرار الحسن نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے دوسری شادی پہلی اہلیہ کی رضامندی کے ساتھ کی۔
اقرار اپنی شادیوں کے سبب چرچوں میں تھے ہی لیکن اکتوبر 2023 میں ان کی تیسری شادی کی خبروں بھی گردش کرنے لگیں اور یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ اقرار سے نیوز اینکر عروسہ خان سے تیسری شادی کرلی ہے۔
اس خبر کے ساتھ اقرار اور عروسہ خان کی تصاویر بھی وائرل ہوتی دکھیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا تھا لیکن ان میں شادی کی کوئی تصویر نہیں دیکھی گئی جو اس خبر کی تصدیق کرپاتی۔
جنوری 2024 میں عروسہ خان نے پہلاج کے ساتھ مل کر اقرار اور قرۃالعین کی شادی کی سالگرہ بھی منائی، جسکے بعد مارچ 2024 میں بالآخر اقرار الحسن نے عروسہ خان سے اپنی تیسری شادی کا اعتراف کرلیا۔
-
بالی ووڈ 29 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 38 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب