ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ایلون مسک نے واقعی ’نازی سلیوٹ‘ کیا؟
سوشل میڈیا پر تابر توڑ تنقید کے بعد بالآخر ایلون مسک نے خود وضاحت دیدی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے ارب پتی ایلون مسک کا ہاتھ کا اشارہ تنازع کا سبب بن گیا۔
گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد 'ایکس' کے مالک ایلون مسک نے خطاب کرتے ہوئے جوشیلے انداز میں ہاتھ سے اشارہ کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے 'نازی سلیوٹ' سے مشابہ قرار دیا۔
ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ون ایرینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ’یہ ایک غیر معمولی فتح ہے، یہ واقعی اہمیت کی حامل ہے‘۔
اس دوران ایلون مسک نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے سینے پر مارا اور پھر اپنی ہتھیلی سیدھی کرتے ہوئے بازو کو ہوا میں سیدھا بلند کرکے شرکا کیجانب اشارہ کیا، پھر انہوں نے اپنے پیچھے موجود ہجوم کی طرف مڑ کر دوبارہ یہی اشارہ کیا۔
دراصل ایلون مسک کا یہ اشارہ 'نازی سلیوٹ' سے ملتا جلتا تھا، جسے ’سیگ ہیل سلام‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جوکہ نازی جرمنی میں سلام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

اسے 1926 میں نازی پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنایا تھا اور ایڈولف ہٹلر کی فرمانبرداری کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم آج کے دور میں جرمنی سمیت آسٹریا اور سلوواکیا میں یہ اقدام غیر قانونی ہے اور زیادہ تر مغربی ممالک میں اسے 'یہود مخالف' کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ایلون مسک کے اس اشارے پر سوشل میڈیا پر کافی بحث کی جا رہی ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ’ایلون مسک نے ٹرمپ کی حلف برداری پر یکے بعد دیگرے نازی سلیوٹ کیے‘۔
تاہم دیگر سوشل میڈیا صارفین نے ایلون مسک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کیخلاف گھٹیا اور من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے، وہ دراصل اس اشارے سے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہ رہے تھے کہ ’میرا دل آپ کے ساتھ ہے‘۔
کئی میڈیا گروپس، صحافیوں اور تنظیموں کی جانب سے تابر توڑ تنقید کے بعد بالآخر ایلون مسک نے خود ایک پوسٹ میں وضاحت دیتے ہوئے لکھا 'انہیں (مخالفین کو) میرے خلاف بہتر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، یہ ہر کسی کو ہٹلر سے تشبیہ دینے والا حربہ بہت پرانا ہو چکا ہے'۔

واضح رہے ایلون مسک نومنتخب امریکی صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے پُرزور حامی کے طور پر سامنے آئے ہیں، انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 260 ملین ڈالر خرچ کیے، وہ اب ٹرمپ کے خاص مشیر بھی ہوں گے اور حکومتی کارکردگی کے محکمے کی قیادت کریں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 22 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 28 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا کارٹون ورژن کب ریلیز ہوگا؟