وائرل اسٹوریز

منور فاروقی، کنزہ ہاشمی کا موبائل لیکر فرار، ماجرا کیا؟

کنزہ ہاشمی کا منور فاروقی سے ٹکراؤ، دوستی نہیں دشمنی کا آغاز

Web Desk

منور فاروقی، کنزہ ہاشمی کا موبائل لیکر فرار، ماجرا کیا؟

کنزہ ہاشمی کا منور فاروقی سے ٹکراؤ، دوستی نہیں دشمنی کا آغاز

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین و شاعر منور فاروقی کی پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ویڈیو میں اچانک انٹری اور موبائل چھین کر بھاگ جانا توجہ کا مرکز بن گیا۔

’روپوش‘ ، ’عشق تماشہ‘ ، ’گل و گلزار‘ اور ’ دل آویز‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اداکارہ کی اداکاری تو زبردست ہے ہی ساتھ ساتھ انکا خاص دھیما لہجہ اور خوبصورتی بھی فینز کی محبت کی وجہ ہے۔

کنزہ ہاشمی سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور انکے فینز کی تعداد میں واضح اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گھومتے پھرتے، کھاتے پیتے اور دلکش ملبوسات میں ماڈلنگ کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

کنزہ ہاشمی کی مقبولیت صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی اور اسی سبب بھارتی میوزک ڈائیریکٹرز ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔

کنزہ ہاشمی سب سے پہلے بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گیت میں کام کرچکی ہیں جس کے بعد گزشتہ سال گلوکار بھارتی گلوکار جوش برار کے گیت 'تیرے بنا نہ گزارا اے‘ سے بھی دھوم مچائی۔

کنزہ ہاشمی کی اب منور فاروقی کے ساتھ ویڈیو زیرِ گردش ہے جو انہوں نے خود ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں کنزہ ہاشمی ایک گیت کو سنتے ہوئے اس سے لطف اندوز ہوتی دکھیں، اچانک منور فاروقی بھی اسکرین شیئر کرتے دکھے اور وہ گیت گانے لگے جو انکا ہی تھا، لیکن منور کو دیکھ کر کنزہ ہاشمی نے پوچھا 'آپ کون؟ پھر کہا کیا عجیب لوگ ہیں یار ویڈیو خراب کردی' منور فاروقی یہ بتانے کی کوشش کرتے دکھے کہ میں وہی ہوں جسکے گانے پر آپ وائب کر رہی ہیں لیکن خاموش ہوکر چلے گئے اور کنزہ ہاشمی نے پھر سے گیت سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو میں آگے دیکھا جاسکتا ہے کہ منور فاروقی اچانک کنزہ ہاشمی کا موبائل چھین کر بھاگ گئے اور کہتے سنائی دیے کہ 'مجھے نہیں جانتی ناں، اب ڈھونڈے گی مجھے اور ویزا بھی نہیں ملے گا'۔

منور فاروقی کے ساتھ مل کر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے بطور کیپشن  لکھا کہ 'ویزا تو ان کو بھی نہیں ملے گا'۔

منور فاروقی اور کنزہ ہاشمی کی اس ویڈیو کی وجہ دونوں کا ایک میوزک ویڈیو میں کام کرنا ہے اور اس کلابریشن کیلئے ہی دونوں ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع پاسکے ہیں۔

تازہ ترین