وائرل اسٹوریز

اجے دیوگن کی اسپیشل ’کاک ٹیل‘ ریسیپی جانیے

رس گلہ اور چکنے میں الکوحل کا تڑکا بھی لگاڈالا

Web Desk

اجے دیوگن کی اسپیشل ’کاک ٹیل‘ ریسیپی جانیے

رس گلہ اور چکنے میں الکوحل کا تڑکا بھی لگاڈالا

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کریٹو انداز میں انوکھے کاک ٹیل کی ریسیپی بتاکر لوگوں کے منہ میں پانی بھردیا۔

 اجے دیوگن کے دبنگ اسٹائل اور لازوال پرفارمنس سے تو سب ہی محظوظ ہیں، بلاشبہ یہ وہ شخصیت ہے جو کسی بھی پراجیکٹ کا حصہ بن جائے تو اسے کامیابی کے ہمکنار کرکے ہی دم لیتی ہے۔اجے دیوگن نے ویسے تو بحیثیتِ اداکار ڈھیروں کامیابیاں سمیٹیں لیکن بطور ہدایتکار بھی انہوں نے فنی قابلیت سے کمال کر دکھایا۔

لیکن اسی کے ساتھ ساتھ شاید وہ اب ایک اچھے شیف بھی ثابت ہورہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں انوکھے انداز میں کاک ٹیل ریسپیی سے متعلق بات کرتے سنا گیا جس میں رسگلہ کا استعمال کیا گیا ہے اور ساتھ ہی چکنا بھی شامل کیا گیا ہے۔

دراصل یہ ویڈیو گزشتہ سال فلم ’سنگھم اگین’ کی پروموشن کے دوران منظر عام پر آئی جب  اجے دیوگن نے کہا تھا کہ ان کا ایک مسئلہ ہےچاہے وہ جتنا بھی شراب نوشی  کر لیں، وہ کبھی نشے میں نہیں آتے۔

اور اب جبکہ اداکار اپنی نئی فلم ’آزاد’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اس دوران انکا ایک ویڈیو کلپ منظرعام پر آیا جس میں وہ شیف سنجیوت کیر  کیساتھ دلچسپ کاک ٹیل ترکیب پر بات کر رہے ہیں جو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لمبی ڈرائیوز پر انجوائے کرتے تھے۔

اجے دیوگن کی ترکیب کے مطابق اس مشروب کو بنانے کے لیے آپ کو صرف دو اجزاء کی ضرورت ہے ایک  رس گلا اور دوسرا اپنی پسند کی شراب۔سب سے پہلے اپنے رس گلے سے تمام شربت یعنی رس کو نچوڑ لیں۔

جب رس گلے سے رس نکال دیا جائے تو یہ چھوٹا اور اسفنج جیسا بن جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے پانی سے دھو لیں۔ جب چینی نکل جائے تو آپ کے پاس صرف چھینا بچتا ہے جو بنیادی طور پر پنیربھی کہلاتا ہے۔ اب نچوڑے ہوئے رس گلے کو اپنی پسند کی شراب کے گلاس میں ڈالیں اور دیکھیں کہ یہ کیسے شراب کو جذب کر کے پھولتا ہے۔

اس ترکیب کو بتاتے ہوئےاجے دیوگن وضاحت کرتے ہیں،’ اس ترکیب کے بعد پورا ایک ڈرنک، ایک رس گلے میں آ جاتا ہے۔’

اجے بتاتے ہیں کہ اس ترکیب میں جیسے میٹھا آتا ہے، ویسے شراب آئے گا۔ اس کے بعد چکنا پنیر ساتھ میں ہو جاتا ہے۔’یہ مشروب نہ صرف بنانے میں آسان ہے بلکہ اس میں پورٹیبل چکنا بھی شامل ہے۔

تازہ ترین