چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کا نیا شوشہ، آئی سی سی کی وارننگ
بھارت نے اپنی ٹیم کی جرسیوں پر ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کیا

چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیا شوشہ کھڑا کردیا اور روایتی طور پر میزبان ملک کا نام اپنی ٹیم کی جرسیوں پر لکھنے سے انکار کردیا جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی وارننگ آگئی۔
ٹورنامنٹ کے لوگو کے حصے کے طور پر ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کٹس پر 'پاکستان' پرنٹ کرنے سے انکار پر بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ایک مضبوط پیغام بھیجا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بی سی سی آئی 'میزبان ملک ریگولیشن' کے حصے کے طور پر ٹیم کی کٹ پر 'پاکستان' لکھنے کا خواہاں نہیں ہے یہ کہتے ہوئے کہ بھارتی ٹیم اپنے چیمپئنز ٹرافی کے میچ دبئی میں کھیلے گی
۔ تاہم، آئی سی سی نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کٹ پر 'پاکستان' لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ہی ٹورنامنٹ کا اصل میزبان ہے۔
آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 'ٹورنامنٹ کا لوگو اپنی جرسیوں میں شامل کرنا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے، تمام ٹیمیں اس اصول کی تعمیل کرنے کی پابند ہیں'۔
ایپکس بورڈ نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کے نام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا لوگو نہیں ملا تو بھارتی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
آئی سی سی کے اصولوں کے مطابق، ٹیموں کو جرسیوں پر میزبان کا نام لکھا جانا چاہیے، قطع نظر اس بات سے کہ میچ کہاں منعقد ہو رہے ہیں۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بی سی سی آئی ٹیم کی شرٹس پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے ایسی کوئی اطلاع موصول ہونے سے انکار کیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان کافی تناؤ رہا ہے، خاص طور پر بھارتی بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد۔
آخر میں اس معاملے پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایک سمجھوتہ طے پایا، حالانکہ بی سی سی آئی کو مستقبل قریب میں اس کے لیے بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑ سکتی ہے جب بھارت خود آئی سی سی کے دو ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایونٹ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان کے سفر پر بھی سسپنس برقرار ہے جس میں شریک ٹیموں کے تمام کپتان شامل ہوتے ہیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ کیا بی سی سی آئی انہیں سرحد پار جانے کی اجازت دے گا یا نہیں۔
-
اسکینڈلز 31 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 39 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم