سجل علی کی 'عجیب و غریب' ادائیں بھی تعریفوں کا مرکز
سجل علی کا دیسی لُک چرچوں میں

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بھارتی گیت 'عجیب و غریب' پر بنائی گئی رِیل فینز کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔
سجل علی نے پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے والے ڈرامے ’محمودآباد کی ملکائیں‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر یکے بعد دیگر ہٹ پر ہٹ پراجیکٹس میں کام کرکے پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
سجل علی پاکستان شوبز میں نام کمانے کے ساتھ ہی بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کی جوہر دکھا چکی ہیں۔
انہوں نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری یوی کے ساتھ فلم ’موم‘ میں کام کیا جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
ڈراما 'یقین کا سفر' ، 'آنگن' اور 'گُلِ رعنا' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دیسی لُک میں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
ویڈیو میں سجل علی نیلی چھوٹی قمیص کے ساتھ غرارہ پہنی نظر آئیں اور اس کے ساتھ میچنگ دوپٹے کو نہایت خوبصورتی سے اوڑھے دکھیں۔
سجل علی کا یہ دلفریب جوڑا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'حسِینز' کا شاہکار ہے جس کی قمیت انکی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔
ویب سائٹ اس غرارہ ڈریس کی اصل قیمت 32 ہزار روپے درج ہے جو 45 فیصد ڈسکاؤنٹ کے بعد اب 17 ہزار 600 روپے کر دی گئی ہے۔
سجل علی اس ویڈیو میں بھارتی فلم 'آزاد' کے گیت 'عجیب و غریب' پر ادائیں دیتی دکھیں جس کو دیکھ کر انکے چاہنے والے ایک مرتبہ پھر انکی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
سجل علی کی اس ویڈیو کو فینز کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ان کے حسن کو بیان کرنے کیلئے فین مختلف الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔
-
بالی ووڈ 35 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 44 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب