نیتا امبانی کی جامہ وار ساڑھی کی تیاری میں کتنا وقت لگا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کی پری اناؤگریشن عشائیے میں نیتا امبانی کا لُک توجہ کا مرکز

حسن کی دولت سے مالا مال بھارتی امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ایک مرتبہ پھر اپنے فیشن سینس کے سبب خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بن گئیں۔
بلاشبہ اپنے اسٹیٹس اور شخصیت کے حساب سے نیتا امبانی کا فیشن سینس ہمیشہ بےمثال رہا ہے، انکے جوتے، کپڑے اور بیگز سمیت ہر ایک چیز میں وقار جھلکتا ہے اور جب ساڑھی کو اسٹائل کرنے کی بات ہو تو کوئی ان کو مات نہیں دے سکتا۔
حال ہی میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جب نیتا امبانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے موقع پر منعقدہ خصوصی ڈنر کے لیے ایک خوبصورت 'جامہ وار' ساڑھی پہنی۔
اس شاندار پری اناؤگریشن عشائیے میں شرکت کیلئے جہاں دیگر ستارے بھی شامل تھے وہیں نیتا امبانی نے اپنی روایتی اور منفرد انداز میں تیار کردہ کالر والے بلاؤز کے ساتھ یہ ساڑھی زیب تن کرتے ہوئے شرکت جس نے ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بنایا۔
نیتا امبانی کی جامہ وار ساڑھی کی تیاری میں کتنا وقت درکار؟
بات کریں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ نیتا امبانی کی اس جامہ وار ساڑھی کی تو بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حسین و جمیل ساڑھی تارون طاہلیانی کی کلیکشن میں سے ایک ہے جسکی تیاری کیلئے تقریباً 1900 گھنٹے صرف ہوئے۔
اس ساڑھی کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے کیلئے کلاسک آری ورک اور فرانسیسی نوٹس کا امتزاج شامل کیا گیا تھا جبکہ اس ساڑھی کو ایک جدید اسٹائل کے ٹیپرڈ کالر والے بلاؤز کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
اور بات صرف یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس بلاؤز کے درمیان میں ایک ڈائمنڈ سے مزین بروچ بھی خوبصورتی میں اضافہ کرتا نظر آرہا تھا۔
نیتا امبانی کا اوور آل لک:
علاوہ زیں نیتا امبانی نے اس مہنگی ترین ساڑھی کو پہننے کے بعد اپنے لُک کو مزید چار چاند لگانے کیلئے ڈائمنڈ سے بھری بالیوں کا انتخاب کیا جبکہ ہلکا پھلکا میک اپ، ایک سیاہ بندی، اور کھلے بالوں نے ان کے انداز کو مکمل کردیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نیتا امبانی کا لُک:

اس سے قبل نیتا امبانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے لیے بھی ایک ٹریڈیشنل ساڑھی کا انتخاب کیا تھا جو خاص طور پر سویڈیش کے ڈیزائن کردہ خاص کانچی پورم ریشم کی ساڑھی تھی جس میں 100 روایتی نقش و نگار شامل تھے۔
نیتا امبانی نے اس ساڑھی کو منیش ملہوترا کے مخملی بلاؤز کے ساتھ اسٹائل کیا، جس میں لمبی گردن کا ڈیزائن اور باریک موتیوں کا کام کیا گیا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے 18ویں صدی کے بھارتی ورثے کے زیورات کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا۔ ان کے نمایاں ہار میں زمرد کے موتی اور ایک شاندار 200 سال پرانا نایاب بھارتی لاکٹ شامل تھا، جو جنوبی بھارت میں بنایا گیا تھا۔ چیل کی شکل کے اس لاکٹ میں قیمتی جواہرات جیسے زمرد، یاقوت، ہیرے، اور موتی جڑے تھے۔
-
بالی ووڈ 23 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 32 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب