جواد احمد کا بجلی چوری کے الزامات سےلاتعلقی کا اظہار
لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد اور ان کی اہلیہ پر بجلی چوری کا الزام لگا کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا

گلوکار جواد احمد نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے خود پر لگائے گئے بجلی چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہوگا۔
چند دن قبل گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی سیلون پر لیسکو ٹیم نے چھاپہ مار کر ان کے میٹر کو اتار دیا تھا، جس کے بعد گلوکار نے موقع پر پہنچ کر حکام سے میٹر چھین لیا تھا۔
بعد ازاں لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد اور ان کی اہلیہ پر بجلی چوری کا الزام لگا کر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا۔
اب جواد احمد نے خود پر چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہوگا۔
جواد احمد نے ایک نجی ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں چوری یا کرپشن کرنی ہوتی تو وہ سیاست میں نہ آتے، ان پر بجلی چوری کا الزام شرمناک ہے، وہ انہیں اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لیسکو حکام ان کی اہلیہ کے سیلون پر پہنچے اور ان سیلون کے باہر نصب گرین میٹر کو اتارا، جس پر وہ موقع پر پہنچے تو دونوں جانب سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا، جس سے معاملہ خراب ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود نہیں بلکہ ان کی ٹیم میں شامل لڑکوں نے لیسکو حکام سے اتارا گیا میٹر چھینا۔
جواد احمد نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ کے سیلون میں بجلی چوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
گلوکار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یہاں تک کہ مریم نواز بھی ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے حق میں تھیں لیکن لیسکو حکام نے دوسروں کے کہنے پر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوگا۔
-
اسکینڈلز 38 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 45 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم