بالی ووڈ

اکشے کمار نے بالی وڈ فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

اداکار کی متواتر کئی فلمیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں۔

Web Desk

اکشے کمار نے بالی وڈ فلموں کی ناکامی کی وجہ بتادی

اداکار کی متواتر کئی فلمیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں۔

اداکار فلم اسکائی فورس میں ویر پہاڑیا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
اداکار فلم اسکائی فورس میں ویر پہاڑیا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

اکشے کمار نے بالی وڈ کے پے درپے فلموں کے ناکام ہونے کی ذمہ داری او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر عائد کرد دی۔

اکشے کمار نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم اسکائی فورس میں ڈیبیو کرنے والے ویر پہاڑیا کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

1965 کی پاک بھارت فضائی جنگ پر مبنی یہ فلم سندیپ کیولانی نے ڈائریکٹ کی ہے اور اس میں سارہ علی خان اور نمرت کور بھی ہیں۔

اکشے اور ویر کی جوڑی نے اپنی اس فلم کی ریلیز سے پہلے شوبز ویب سائٹ کوایک خصوصی انٹرویو کے ساتھ ۔

 انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں بات کی، میمز پر ردعمل ظاہر کیا اور مداحوں سے بات چیت کی۔

انٹرویو میں اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ آخر بالی وڈ کی فلمیں باکس آفس پر پہلے کی طرح کامیاب کیوں نہیں ہورہی ہیں، بھارتی فلموں کی کامیابی کا تناسب نمایاں طور پر نیچے چلا گیا ہے۔

جس پر کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار نے جواب دیا کہ 'میں بہت سے لوگوں سے ملتا ہوں جو مجھے کہتے ہیں کہ وہ فلم اس وقت دیکھیں گے جب یہ او ٹی ٹی (ڈیجیٹل پلیٹ فارمز) پر آئے گی، تو یہی سب سے بڑی وجہ ہے، ساری بات یہی ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ کووڈ کے بعد لوگوں کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر جانے کی عادت پڑ گئی ہے'۔

انٹرویو کے دوران اکشے کمار نے انسان کی زندگی میں قسمت کے عنصر پر بہت زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ انسان 30 فیصد اس کی محنت اور 70 فیصد اس کی قسمت کی وجہ سے کامیاب ہوتا ہے۔

جب ان سے سال 2025 میں ان کی آنے والی فلموں کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ وہ ان میں سے ہر ایک کے لیے پرجوش ہیں ساتھ ہی اپنی قسمت کا ستارہ چمکنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

غیرمعمولی طور پر کئی بلاک بسٹرز دینے والے بالی وڈ کے یہ سپر اسٹار اپنے فلمی کیریئر کے ایک ناکام دور سے گزر رہے ہیں جہاں متواتر ان کی متعدد فلمیں سینما گھروں میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

اداکار کی وہ آخری فلم جس میں ان کا کیمیو کے بجائے ایک مکمل کردار تھا اور اس نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ 'سوریاونشی' تھی۔

تازہ ترین