دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
قربتوں کی قیاس آرئیاں زور پکڑنے لگیں

مختصر ویڈیو کلپ سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاوری گرل، نامور اداکارہ، میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین اور سجل علی کے سابق شوہر احد رضا میر کی کلوزنس کو دیکھتے ہوئے قربتوں کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔
اداکارہ دنانیر مبین نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ڈراما ' محبت گمشدہ میری' میں خوشحال خان کے ساتھ کام کیا جس میں ان دونوں اسٹارز کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
بعدازاں اداکارہ ڈراما ’صنفِ آہن’ میں نظر آئی اور ان دنوں ڈراما سیریل ’میم سے محبت’ میں اداکار احد رضا میرا کیساتھ روشنی اور طلحہٰ کی جوڑی میں اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے خوب داد وصول کر رہی ہیں۔
لیکن اسی کے ساتھ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو انکی جوڑی کو صرف ایک جوڑی کی حیثیت سے نہیں بلکہ دوستی سے بڑھ کر بھی دیکھ رہے ہیں۔کیونکہ دنانیر کی گریجویشن کی خوشی ہو یا پھر سیٹ پر ہلہ گلہ یہ دونوں فنکار ایک دوسرے کے شانہ بشانہ پائے جاتے ہیں۔
اور پھر بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ احد کے ساتھ ساتھ انکے والدین آٓصف رضا میر اور والدہ، سمرا آصف بھی دنانیر کو ان دنوں خاص اہمیت دیتے نظر آرہے ہیں۔
سمرا رضا میر نے دنانیر مبین کے لیے حال ہی میں اپنے ہاتھوں سے 'دمبہ کڑاہی' تیار کی، جو ان کی والدہ کی خاص ترکیب سے بنائی گئی تھی۔

اس اسپیشل ڈش کی جھلک دنانیر مبین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر بھی کی جو بظاہر تو کوئی بڑی بات نہیں لگی لیکن عقاب کی نظریں رکھنے والے صارفین کیلئے یہ کسی اور ہی کہانی کی جانب اشارہ دیتی معلوم ہوئی۔
کیونکہ احد رضا میر اپنی سابقہ اہلیہ سجل علی سے علیحدگی کے بعد سے سنگل ہیں اور ان کے مداح اب ان کی دنانیر مبین کے ساتھ قربت پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
اور پھر اب یہ سب دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ،’یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیا یہ صرف دوستی ہے یا کچھ اور؟’
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘دونوں ساتھ اچھے لگتے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔’
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ،’دمبہ کڑاہی محبت کی پہلی علامت لگ رہی ہے!’
-
بالی ووڈ 29 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 37 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب