عاصم اظہر کو ٹورنٹو میں کونسی بڑی خوشی مل گئی؟
عاصم اظہر کے 'ٹورنٹو کنسرٹ' کے ٹکٹس خوشی کی وجہ کیسے؟

پاکسستانی گلوکار عاصم اظہر نے ٹورنٹو میں منعقدہ اپنے کنسرٹ کے ٹکٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
‘جونیئر بیبر‘ کے نام سے پہچانے جانے والے عاصم کو اب کسی کے نام کے سہارے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ خود ایک برانڈ بن چکے ہیں، جنکا شمار اب پاکستانی میوزک انڈسٹری کے صفِ اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے۔
عاصم اظہر کے مشہور گانوں میں 'جو تو نہ ملا' ، 'تیرا وہ پیار' ، 'غلط فہمی' ، ' حنا کی خوشبو'، 'حبیبی' و دیگر شامل ہیں۔
ان دنوں عاصم اظہر کنسرٹ کی دنیا میں گم ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس حوالے سے ملنے والی اپنی بڑی خوشی کے بارے میں بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اہم انکشاف کیا ہے۔
پوسٹ میں عاصم اظہر کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لی گئی تصاویر شامل ہیں جن میں سے ایک میں وہ معروف پاکستانی میوزک بینڈ 'اور' کے تینوں گلوکاروں کے ساتھ کھڑے پوز دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے ٹورنٹو کنسرٹ کے ٹکٹس کے فروخت کے بارے میں معلومات دیتی چند تصاویر اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں عاصم اظہر نے لکھا کہ 'ٹورنٹو ہمارے آفیشلی سارے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'تمام ٹکٹس کا فروخت ہوجانا خواب کے پورے ہونے جیسا ہے، میرا اس حسین ملک اور اس شہر میں پہلی مرتبہ ہے، ہم نے آپ کے لیے بہت زبردست شو کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، آپ سب کو وہاں دیکھنے اور تاریخ رقم کرنے کیلئے بے صبر ہوں، بہت بہت شکریہ آپ کے اس پیار کا، ملنے سے بھی پہلے'۔
عاصم اظہر نے یہ بھی لکھا کہ 'ٹورنٹو میں نے آپ کیلئے کچھ بہت خاص سوچ رکھا ہے'، یہ لکھنے کے بعد انہوں نے 'اور میوزک' کو مینشن کر کے لکھا 'کیا خیال ہے؟'
واضح رہے کہ عاصم اظہر نے کراچی میں منعقدہ 'کراچی ایٹ فیسٹ' کے تیسرے روز اپنی بہترین پرفارمنس سے خوب رنگ جمائے تھے اور اب وہ ٹورنٹو کے فینز کو دیوانہ بنانے کیلئے بے صبر ہیں۔
-
بالی ووڈ 44 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 52 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب