انفوٹینمنٹ

قاتلانہ حملے کے بعد ملزم سیف کے گھر کی کس جگہ سے فرار ہوا؟

اداکار پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم انکشاف

Web Desk

قاتلانہ حملے کے بعد ملزم سیف کے گھر کی کس جگہ سے فرار ہوا؟

اداکار پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم انکشاف

اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم انکشاف
اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم انکشاف

بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر باندرہ میں واقع رہائشگاہ میں 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب ایک بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جو مبینہ طور پر گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہواتھا۔ 

افسوسناک واقعے کی تفتیش کے دوران ممبئی پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اداکار سیف علی خان پر حملے میں ملوث ملزم کی راہِ فرار کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے جاری اسٹیٹمنٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیف علی خان اور ان کے گھریلو عملے کے ہاتھوں باتھ روم میں بند کیے جانے  سے پہلے شریف الاسلام شہزاد نے اداکار پر 6 بار وار کیا۔

 تاہم باتھ روم میں بند ہونے کے بعد ملزم چالاکی دکھاتے ہوئے باتھ روم میں لگے ایئر کنڈیشننگ ڈکٹ کے ذریعے فرار ہوگیا۔

بعدازاں ممبئی پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج، ای والٹ  اور مقامی انٹیلیجنس کی مدد سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت گرفتار کرلیا۔

حملے کی مکمل تفصیلات

سیف علی خان پر ہونے والے حملے کا واقعہ 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب 2 بجے کے قریب پیش آیا جب سیف علی خان کے بیٹوں کی آیا ایلیاما فلپ نے گھر میں کچھ عجیب آوازیں محسوس ہوئیں۔

 یہ فرض کرتے ہوئے کہ کرینہ کپور خان اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ ہیں ایلیاما  نے شروع میں آوازوں کو نظر انداز کر دیا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔

 ڈکیت کو دیکھنے کے بعد ایلیاما نے اپنے آپ کو اور بچوں کو بچانے کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی بھی ہوئیں تاہم پھر سیف علی خان میدان میں آگئے۔

سیف علی خان اہلیہ اور بچوں کی حفاظت کیلئے اپنے گھر میں گھسنے والے ڈکیت سے جھڑپ کے نتیجے میں حملہ آور کے چاقو کے وار سے زخمی ہوگئے تھے، ڈکیت اور سیف علی خان کی جھڑپ میں سیف کو 6 ضربیں لگیں جن میں سے 2 خاصی گہری تھیں۔

ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں سیف کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے ایک طویل سرجری کے بعد اداکار کی پیٹھ سے چھری کا 2.5 انچ کا ٹوٹا ہوا ٹکڑا نکال دیا تھا۔

واضح رہے کہ سانحے کے 5 روز بعد اداکار سیف علی خان کو کنڈیشن بہتر ہونے کے بعد لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین